?️
یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا ہے:صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
ایک معروف صہیونی تجزیہ کار نیر کیوینس نے اپنی تازہ ترین تحریر میں اسرائیل کے سیاسی و عسکری بحران کو بے نقاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کرنے کے باوجود، یہ اسرائیل ہے جو اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے، نہ کہ غزہ۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ واللا میں شائع ہونے والے اپنے تجزیے میں کیوینس نے وزیر کابینہ عامیخای الیاهو کے اُس بیان پر طنز کیا جس میں انہوں نے غزہ کو مٹانے اور اس کی جگہ یہودی آبادیاں تعمیر کرنے کی بات کی تھی۔ کیوینس نے لکھا حقیقت تو یہ ہے کہ یہ غزہ ہے جو ہمیں دنیا کے نقشے سے غائب کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اسرائیلی معاشرہ جنگ کے آغاز پر متحد تھا، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ داخلی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اور اب فوج میں بھرتی کے لیے جوش و خروش بھی ماند پڑ چکا ہے۔
تجزیہ کار نے اسرائیلی فوج میں بڑھتے ہوئے "نفسیاتی اور طبی بہانوں” کے ذریعے سروس سے فرار کو خطرناک رجحان قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جلد ہی یہ کیفیت باقاعدہ فوجی دستوں تک بھی پہنچ سکتی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فوج کے اندر اعتماد کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔
نیر کیوینس نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو سالہ جنگ کے بعد ہم جس مقام پر کھڑے ہیں، یہ بذاتِ خود ناکامی کا اعتراف ہے۔ نیتن یاہو کو صرف عدالت نہیں بلکہ تاریخ کے کٹہرے میں بھی کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے قوم سے کھوکھلے وعدے کیے اور ایسا ‘فتح نامہ’ حاصل کیا جو صرف اسرائیلی معاشرے کی روح پر کاری ضرب ہے۔
کیوینس نے خبردار کیا کہ اسرائیل ممکنہ طور پر ایسی جنگ بندی پر مجبور ہو جائے گا جو ایک سال قبل کی پوزیشن سے بھی بدتر ہو گی، اور اُسے صرف فتح کا دکھاوا ہی نصیب ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اسرائیل کو امریکہ اور عالمی برادری کی حمایت حاصل تھی، مگر کابینہ کی ناکام پالیسیوں کے باعث اب یہ حمایت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔
انہوں نے اسرائیلی وزرا کے ان بیانات کو، جن میں غزہ اور مغربی کنارے کی مکمل تباہی کی بات کی گئی، جنگی جرائم قرار دیا اور کہا کہ یہ باتیں نہ صرف اسرائیل کی عالمی ساکھ کو تباہ کرتی ہیں بلکہ اس کی سیکیورٹی پالیسی کی بنیادوں کو بھی ہلا دیتی ہیں۔
تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیل اب اُس مقام پر آ چکا ہے جہاں وہ خود کو بچانے کے لیے دنیا سے التجا کر رہا ہے، حتیٰ کہ اُن ملکوں سے بھی جنہیں وہ ماضی میں یہود دشمن قرار دیتا رہا۔
انہوں نے آخر میں لکھاکون سوچ سکتا تھا کہ دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد، ہم ایک ایسی تحریک کے سامنے بے بس کھڑے ہوں گے جو نہ ٹینک رکھتی ہے، نہ فضائیہ؟ آج اگرچہ ہم آتشبس کی بات نہیں کر رہے، مگر ہمیں اس کی ضرورت ہے، بالکل ویسے ہی جیسے انسان کو ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے امریکی حمایت سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جنگ مسلط کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔
تل ابیب، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے، نسل کشی اور انسانی بحران کو مزید گہرا کر رہا ہے، جبکہ وہ اپنے دعووں کے برعکس نہ تو حماس کو ختم کر سکا ہے اور نہ ہی اپنے یرغمالیوں کو بازیاب کروا سکا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 1.73 فی صد رہی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں
مارچ
صیہونیوں کی کسی بھی شرارت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا:ایران
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی کی سپاہ پاسداران نے اسرائیل کو شدید انتباہ دیتے ہوئے
مارچ
بلوچستان: اسکول بس پر خود کش حملہ، 3 طالبات سمیت 5 شہید، 38 زخمی، امریکا کی مذمت
?️ 21 مئی 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو
مئی
کیا ایلون مسک صدر ٹرمپ کے مشیر بنیں گے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل رپورٹ کے مطابق مسک، جو ٹیسلا اور
مئی
روس اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سب سے بڑے معاہدے پر عمل درآمد
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: ایک ترک ذریعے نے الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں
اگست
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے لیے بہتر ہے کہ یمن سے دستبردار ہو جائیں: انصاراللہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے متحدہ
جنوری
مشرق وسطیٰ میں امن کا موقع فراہم ہوگیا‘ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینا چاہیئے، شہباز شریف
?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے
اکتوبر
صحافیوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کے خلاف جرم
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج
اگست