?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ لیکس نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام رجب طیب اردگان کی سربراہی میں چلنے والی اے کے پی کو ختم کرنے کے لئے ایک اور بغاوت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترک جرائم پیشہ گروہ کے رہنما سادات بیکر نے دبئی سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو سمیت متعدد عہدیداروں پر مافیا سے روابط ہونے کا الزام عائد کیا گیا،یادرہے کہ بیکر ترکی میں مطلوب ہے اور کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات فرار ہوگیا تھا جہاں وہ ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد کی مدد سے دبئی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔
واضح رہے کہ اردگان کی حکومت کے حامیوں نے اس اقدام کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے انقرہ حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا ہے جس میں اردگان کے حامیوں کو نشانہ بنایا گیا ہےاور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے،واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ، جو بیکر کی میزبانی کرتا ہے اور اس کی پشت پناہی کرتا ہے ، پر ترکی پر 15 جولائی 2016 میں ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش میں حصہ لینے کا الزام ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی مشرق وسطی آئی کی ویب سائٹ نے ترکی کے ایک خفیہ انٹلی جنس ذرائع جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ، کے حوالے سے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے بغاوت سے کچھ ہفتوں قبل اس ملک کے ولی عہد محمد بن زائد کے قریبی ساتھی ، محمد دحلان کے توسط سے بغاوت کے ساز بازوں کو رقم بھیجی تھی۔


مشہور خبریں۔
قابض صیہونی ریاست میں آسمان چھوتی مہنگائی؛ وجہ؟
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے مرکزی ادارہ شماریات نے مقبوضہ علاقوں میں
فروری
فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کا حکومت پر عدم اعتماد
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایمینوئل میکرون کی حکومت کے متنازعہ پنشن پلان پر ردعمل کے
مارچ
پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کے زیرِاستعمال جدید ہتھیاروں کے ذرائع کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ایک پینل پر
دسمبر
صہیونی وزیر کی اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف سے غیر انسانی درخواست
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی وزیر نے اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف سے
اگست
خواتین کے عالمی دن پر سیاسی اشارے؛ یورپ میں صنفی تشدد کی تلخ حقیقت
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: ہر سال، جیسے جیسے خواتین کا عالمی دن قریب آتا
مارچ
روسی گیس کی سپلائی منقطع ہونے سے یورپ کے گھٹنے ٹیکنے کا امکان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے روس کی جانب
ستمبر
افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا
جولائی
ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاہور پہنچ گئی
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر
جون