?️
سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بسنت نے نیٹو کے فضائی حدود میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ کسی بھی صورت میں یوکرین کے تنازع میں اپنی فوجیں استعمال نہیں کرے گا۔
امریکی وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ ہم یورپی ممالک کو ہتھیار فروخت کریں گے اور وہ خود ان ہتھیاروں کو یوکرین منتقل کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اسٹونیا کے اس دعوے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کو پریشان کن قرار دیا تھا کہ تین روسی جنگی طیارے اس کے فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
اسٹونیا کے وزارت خارجہ نے ان طیاروں کے مبینہ دخول کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، جن کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ وہ بارہ منٹ تک اس کے فضائی حدود میں رہے، ایک روسی ڈپلومیٹ کو طلب کیا تھا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب نیٹو کے جنگی طیاروں نے پولینڈ کے فضائی حدود میں روس سے منسوب ڈرونز گرائے جانے کے واقعے کے محض ایک ہفتے بعد سامنے آیا، جس نے یوکرین جنگ کے پھیلاؤ کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
اس کے برعکس، روس نے ایسے دعوؤں کو بارہا مسترد کیا ہے اور مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکالمے کی بنیاد پر پیدا ہونے والے غلط فہمیوں کو دور کریں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
تحریک حریت کا بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
?️ 12 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تحریک
مارچ
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں
ستمبر
اگر پیوٹن یوکرین کی جنگ جیت جاتے ہیں تو نہیں معلوم کہاں تک جائیں گے:پولینڈ کے صدر
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:پولینڈ کے صدر نے اعتراف کیا کہ اگر مغرب نے آنے
فروری
آئندہ صدی میں زمین سے ٹکرانے والے سیارچے کی نمونوں کے تصاویر جاری
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ زمین پر پہنچنے والے خلائی جہاز میں موجود
اکتوبر
سعودی کرائے کے فوجیوں کے ہاتھوں 10 یمنی قیدی شہید
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی جنگی قیدیوں کی نگراں قومی
نومبر
اسرائیل کے پاس ڈیٹرنس کی صلاحیتوں کا فقدان ہے: عبرانی میڈیا کا اعتراف
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: 12ویں نیٹ ورک نامی صہیونی میڈیا پلیٹ فارم پر شائع ہونے
نومبر
پوپ کا فلسطینیوں کی انسانی صورتحال پر اظہار افسوس
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: پوپ فرانسس نے جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی حکومت کی
جنوری
شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا
?️ 6 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی
اکتوبر