یوکرین کی فوجی امداد کے لیے امریکی وسائل لامحدود نہیں ہیں: پینٹاگون

یوکرین

?️

سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک بیان میں تاکید کی کہ یوکرین کی فوجی امداد کے لیے امریکی وسائل لامحدود نہیں ہیں۔

Itel Republic ویب سائٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے پیر کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ یوکرین کو فوجی امداد کے لیے امریکی وسائل لامحدود نہیں ہیں،امریکی وزارت دفاع نے اس حوالے سے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یوکرین کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لیے ڈیڑھ سال درکار ہیں۔

اسی مناسبت سے، سیاسی امور کے لیے امریکی نائب وزیر دفاع کولن کول کا خیال ہے کہ یوکرین کا تنازع روس کے وجود کے لیے خطرہ نہیں ہے جس کے بعد ماسکو کے پاس جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے 24 فروری کو مشرقی یوکرین میں اپنا خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا جس کے سلسلہ مین روسی حکومت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ڈونیٹسک اور لوہانسک کی خود مختار جمہوریہ کے سربراہوں کی جانب سے یوکرین کی افواج سے تحفظ کے لیے کی گئی درخواست کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد ان لوگوں کی حمایت کرنا ہے جنہیں کیف حکومت نے آٹھ سال سے زائد عرصے سے نسل کشی اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہوا ہے اس کے بعد سے یورپی ممالک نے اس بہانے اپنی روس مخالف روش کو تیز کر دیا ہے۔ جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد ان لوگوں کی حمایت کرنا تھا جنہیں کیف حکومت نے 8 سال سے زائد عرصے تک نسل کشی اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہوا ہے لیکن امریکہ اور مغربی ممالک نے روسی فوج کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کے لیے نے یوکرین کی فوج کو ہر قسم کے جدید ہتھیار بھیجتے ہوئے روس کے خلاف کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا کیسز میں شدید اضافہ، ملک بھر میں کرفیو لگا دیا گیا

?️ 10 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری

حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ خطرے میں

?️ 28 جون 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے لیے انتخاب

بحیرہ احمر دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کا سب سے بڑا بحری چیلنج

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے حال ہی میں ایک

جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی

زرداری، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی، سابق صدر کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر

جنسی اسکینڈلز کی وجہ سے اینگلیکن چرچ کے سربراہ کا استعفیٰ

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: اینجلیکن چرچ کے سربراہ آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست پر رپورٹ طلب

?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت خصوصی عدالت

عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایات کی صف میں ایک اور ملک شامل

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیل کے حملوں میں توسیع کے بعد لیبیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے