?️
سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق امریکی فوج بوئنگ کے ذریعے بنائے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے گولہ بارود کی پہلی کھیپ یوکرین کو پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز اور پولیٹیکو نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج یوکرین کو بوئنگ کی جانب سے حال ہی میں تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے جنگی سازوسامان کی پہلی کھیپ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے اور ممکن ہے کہ یہ بم رواں ہفتے کیف پہنچا دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو 275 ملین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
پولیٹیکو نے دو باخبر عہدیداروں کے حوالے سے لکھا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ پینٹاگون نے ابھی زمینی کم قطر گائیڈڈ بم (GLSDB) کا حتمی تجربہ مکمل کیا ہے، واشنگٹن پہلی بار ان بموں کو کیف منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ان بموں کی زیادہ سے زیادہ رینج 90 میل (145 کلومیٹر) ہے اور یہ یوکرینی فوج کی قابلیت میں نمایاں اضافہ کریں گے۔
ان میں سے ایک اہلکار نے مزید کہا کہ یہ گولہ بارود انہیں حملہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا جو ان کے پاس پہلے نہیں تھی اور یہ ان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تکمیل کرے گا،دراصل یہ بم ان کے ہاتھ کھول دیں گے۔
امریکی فوج نے اس کھیپ کی منتقلی کا صحیح وقت بتانے سے انکار کر دیا تاہم پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائیڈر نے کہا کہ یہ بم اس ملک کو یوکرین کے لیے سکیورٹی امدادی پروگرام کے تحت مدت میں فراہم کیے جائیں گے۔
روئٹرز کے مطابق یہ بم، جو بوئنگ اور ساب سویڈن کی مشترکہ پیداوار ہیں، ابھی تک امریکی ہتھیاروں میں داخل نہیں ہوئے ہیں،کہا جاتا ہے کہ اس گولہ بارود کی رینج ہمارس میزائل سے دوگنا زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے اس بم کا آخری تجربہ 16 جنوری کو خلیج میکسیکو پر 6 میزائل داغنے کے بعد مکمل کیا ،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گولہ بارود آج شام تک یوکرین پہنچا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: یوکرین کو 2.5 بلین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
ماسکو نے ہمیشہ سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور مغرب سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے، روس کے مطابق اس کاروائی کا جنگ کے حتمی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ یہ صرف اسے طول دے گا۔
مشہور خبریں۔
ہندوستان کے وزیر اعظمکے ہاتھوں امارات کے سب سے بڑے ہندو مندر کا افتتاح
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امارات کے اپنے دو روزہ
فروری
پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت
مارچ
سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ
دسمبر
بدعنوانیوں نے پورپی یونین کی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے:یورپی کونسل
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے یورپی پارلیمنٹ میں بدعنوانیوں
دسمبر
مستقبل میں بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی
?️ 13 اپریل 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل
اپریل
عدنان صدیقی کو اسکول میں مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف
?️ 29 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
پاور پلانٹس کے لیے کوئلے کی درآمد پر سوالات اٹھ گئے
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کی لوکلائزیشن اور
مئی
جان لیوا انصار اللہ نے تل ابیب پر حملہ کیا / صیہونی کیمپ بدامنی کا شکار ہے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے ایک مشہور تجزیہ نگار نے مقبوضہ علاقوں
مئی