?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں اس ملک کی حیاتیاتی تجربہ گاہیں پرامن استعمال کے لیے ہیں اور ان کا مقصد ہتھیار بنانا نہیں ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے چند روز قبل اس اعلان کے بعد کہ اس کے پاس یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کی امریکی کوششوں کے شواہد موجود ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تجربہ گاہوں کا استعمال پرامن ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور یوکرین سمیت 8 دیگر ممالک کی جانب سے یہ حکمنامہ ایسی حالت میں جاری کیا گیا جب روس نے امریکہ پر دنیا کے متعدد ممالک میں حیاتیاتی ہتھیاروں کا پروگرام رکھنے کا الزام لگایا ہے، ان 9 ممالک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری حکومتوں نے حیاتیاتی خطرات کو کم کرنے کے پروگرام میں شفاف اور کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
یہ پروگرام امریکی محکمہ دفاع کے تھریٹ ریڈکشن کوآپریشن پروگرام کا حصہ ہے، امریکہ، یوکرین، آرمینیا، جارجیا، عراق، اردن، سیرا لیون، یوگنڈا اور فلپائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے اور ان کا ہتھیاروں کی تیاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان 9 ممالک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حیاتیاتی پروگرام کا مقصد انسانوں اور جانوروں کی صحت کا تحفظ ہے، جس میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام، پتہ لگانا اور کنٹرول کرنا شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے ممتاز ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی پر تنقید کی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے بعض ممتاز ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی قومی
دسمبر
90 لاکھ افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ ایک سال سے بھی
ستمبر
ہسپتال غزہ جنگ کی فرنٹ لائن
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے
اپریل
ایف آئی اے کی پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جاری
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس
اگست
فوج ملک کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہے
?️ 24 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی
جولائی
غزہ میں اسرائیل کا رویہ مزید برداشت کے قابل نہیں: برطانوی وزیراعظم
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: کیر اسٹارمر نے غزہ کی صورتحال کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے
جون
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی شرائط
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں مزاحمت کاروں کے فلسطینی اور صیہونی قیدیوں کے
مارچ
بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی پر بیماری کے باوجود باہر جانے پر پابندی!
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کو بھیجے گئے ایک پیغام میں شہزادی بسمہ
جولائی