یوکرین جنگ کا رخ بدل دینے والے تین ہتھیار

امریکی

?️

سچ خبریں:سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین کو جدید امریکی اور یورپی گولہ بارود سے مسلح کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے، جنگ کے دھارے کو تبدیل کرنے کے بااثر عوامل میں سے تین اہم ہتھیاروں کو متعارف کراتے ہوئے ان کی وجہ سے کیف کے حق میں جنگ کی تبدیلی کا جائزہ لیا۔

سی این این نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک سال قبل یوکرین پر حملے کا حکم دیا تھا تو بہت سے مبصرین نے پیش گوئی کی تھی کہ کریملن تیزی سے اپنے ارادے کو حاصل کر لے گا لیکن وہ پیشین گوئیاں آخر کار سچ ثابت نہ ہوئیں ، ماہرین کے مطابق اس کی وجہ مختلف عوامل تھے جن میں یوکرینی فریق کا بلند حوصلہ ، اعلیٰ فوجی حکمت عملی اور سب سے اہم مغربی ہتھیار تھے جنہوں نے جنگ رخ بدل دیا۔

سی این این کے مطابق یوکرین کو بھیجے گئے مغربی ہتھیاروں میں امریکہ کے تیار کردہ تین اہم ہتھیاروں نے ماسکو اور کیف کے درمیان جنگ کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا جن میں
1۔ جیولن اینٹی ٹینک میزائل ہے، جیولین ایک پورٹیبل اینٹی ٹینک اور اینٹی پرسنل گائیڈڈ میزائل ہے جسے ریاستہائے متحدہ امریکہ نے بنایا ہے۔

2۔ ہمارس لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ ایک اور ہتھیار ہے جس نے ماہرین کے مطابق روس کو اپنی تباہ کن طاقت کے ساتھ پیچھے دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، امریکن ہیمارس آرٹلری میزائل سسٹم جو امریکی فوج کے مطابق ہر قسم کے موسمی حالات کے لیے موزوں اسٹرائیک ویپن سسٹم ہے۔

3۔ آخری کلیدی مہلک ہتھیار TB2 بغیر پائلٹ کے اڑنے وال جہاز ہے،ترکی کا تیار کردہ یہ ڈرون اس وقت یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے کی وجہ سے دنیا کے مشہور ترین ڈرونز میں سے ایک ہے۔ اس کی خصوصیات سستا اور تباہ کن ہونا، اور ساتھ ہی تباہی کی کارروائیوں کو ریکارڈ کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس نے صیہونی سائبر دفاع میں کیسے خلل ڈالا؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس کی سائبر پاور نے اسے صیہونی اہم انفراسٹرکچر میں

نیتن یاہو جنگ بندی سے کیوں ڈر رہے ہیں؟

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیروں میں

فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر یو ای اے کے سفیر کا بیان؛ٹرمپ بھی حیران

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات

سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، سرفراز بگٹی

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5

صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ جنگ میں ہمارے جنگجووں کو فخر: زیاد النخالہ

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے

70% برطانوی مسلمانوں نے کام کی جگہ پر اسلام مخالف رویے کا تجربہ کیا

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:   برطانیہ میں کام کرنے والے 10 میں سے سات مسلمانوں

افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے