?️
سچ خبریں:شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرائن کی جنگ نے مغرب کو ایک تاریخی موڑ پر لا کر کھڑ اکر دیا ہے، کہا کہ اس جنگ نے مغربی ممالک کے حامیوں پر ان کی اصلیت کو ظاہر کر دیا۔
شام کے صدر بشار الاسد نے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک کے تمام صوبوں کے اساتذہ اور تعلیمی عملے کے ساتھ ملاقات میں یوکرین جنگ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جنگ کے بعد مغرب اپنے کردار، نوعیت اور ساخت کے لحاظ سے ایک تاریخی موڑ سے گزر رہا ہے۔
بشار الاسد نے مزید کہا کہ مغرب فوجی طاقت مسلط کرنے اور جنگل کا قانون قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ یوکرین کی جنگ نے اس کی حقیقت کو اس کے حامیوں کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے،انہوں نے کہاکہ مغرب نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون پر کوئی توجہ نہیں دیتا اور اس نے بین الاقوامی قوانین کے اداروں کی خلاف ورزی کی ہے نیز دنیا کو جنگل میں تبدیل کر دیا ہے۔
شامی صدر نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا کہ دنیا تنازعات کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہمیں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے کہ چیلنجز کا مقابلہ کیسے کیا جائے،بشار الاسد نے زور دیاکہ ہمارے پاس مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری صلاحیت موجود ہے اور ہمیں معاشی حل تلاش کرنے کے لیے ایک متحرک ذہن اور مضبوط ارادے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
یوم مزدور پر جرمن یونینوں کا زور ہڑتالوں کے تسلسل پر
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن یونینوں نے آجروں کے ساتھ سخت مذاکرات جاری رکھنے کا
مئی
آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کیلئے منافع کی انکوائری بند کرنے کی شرط رکھ دی
?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں کام کرنے والی 7 آئی پی
مارچ
What to look out for as the Premier League returns
?️ 5 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے
?️ 4 اکتوبر 2025حماس کا جواب ایک اہم قدم آگے ہے برطانیہ کے وزیرِ اعظم
اکتوبر
اسرائیل کے سر گرداں ہونے کی وجہ
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے اہم پالیسی ساز غزہ شہر
نومبر
امریکہ میں نئے سال کے پہلے چار دنوں 650 سے زیادہ متاثر
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: آن لائن آرکائیو آف گن وائلنس کے مطابق 2022 کے
جنوری
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا
مئی
خواتین کی تعلیم اور کام پر سے پابندی جلد ختم کر دی جائے گی: طالبان
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:استانکزئی نے کابل میں ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کی
فروری