?️
سچ خبریں:یورپی ممالک کو افراط زر اور غیر معمولی مہنگائی کا سامنا ہے جو ان ممالک کی عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔
روزنامہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چند ماہ کے دوران براعظم یورپ کے متعدد ملکوں میں افراط زر کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، اس سلسلہ میں سامنے آنے والی رپورٹ میں یورپی منڈیوں کے ہفتہ وار جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پورے براعظم اور خاص طور سے بلقان ریجن کے ملکوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں اور زندگی کے دوسرے اخراجات میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور اس میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔
اخبار کے مطابق رواں سال کے دوران یورپی یونین کے نو ملکوں میں افراط زر کی شرح دس فیصد زیادہ رہی ہے جبکہ اسٹونیا میں صورتحال کافی بدتر ہے جہاں افراط زر کی شرح انیس فیصد تک پہنچ گئی ہے، فائنانشل ٹائمز نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلغاریہ کو سولہ فیصد سے زیادہ، جمہوریہ چیک اور رومانیہ کو تیرہ فیصد سے زیادہ، لتھووینیا کو تیرہ فیصد، پولینڈ کو دو فیصد سے زیادہ، اور سیلوواکیا کو گیارہ فیصد سے زیادہ افراط زر کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یورپی ذرائع ابلاغ نے یونان کے محکمۂ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملک میں افراط زر کی شرح اپریل میں دس فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ افراط زر کی وجہ سے کینیڈا اور آسٹریا میں روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے،کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی کے مطابق، دونوں ملکوں میں متوسط طبقے کے اخراجات اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
کینیڈا کے محکمۂ شماریات کے مطابق انیس سو ننانوے کے بعد سے ملک میں افراط زر کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس سے پیٹرول کو چھوڑ تمام اشیا کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
انٹرنیٹ بند کر کے صیہونی غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ کے جزوی کنکشن کے بعد
اکتوبر
یورپ کو سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ چینی سفیر کا جواب
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے
جون
500 سے زائد طلبہ نے پاک فوج کی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا
?️ 8 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں )بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں
مارچ
بھارت اور کینیڈا ایک قدم اور دور
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت سے 40 کینیڈین سفارت کاروں کی ممکنہ بے دخلی
اکتوبر
پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر
اپریل
منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں
?️ 17 دسمبر 2021خانیوال (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
دسمبر
فلسطینی حامیوں میں آئرش طلباء بھی شامل
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ساتھ تثلیث یونیورسٹی کے تعلقات ختم کرنے اور اسرائیل
مئی
کیا پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگے گا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں
مارچ