?️
سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ آنکارا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے یورپی یونین کو وضاحت فراہم کرنے کا پابند نہیں ہے۔
اردوغان جو کہ امریکی پی بی ایس چینل سے گفتگو کر رہے تھے ان سے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران، چین اور روس کی رکنیت کے باوجود آنکارا کی شمولیت کی کوشش کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی۔
اردوغان نے کہا کہ وہ مشرق اور مغرب میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرنا چاہتے۔ اس کے باوجود انہوں نے شکایت کی کہ یورپی یونین نے ابھی تک ترکی کی اس یونین میں رکنیت پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔
ترکی کے صدر نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیں 52 سال سے الگ رکھا ہوا ہے اور ہمیں اس یونین سے رجوع نہیں کرنے دیتا، پھر وہ کہتے ہیں کہ آپ نے اس ملک سے بات کیوں کی؟
اردوغان ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی دہائیوں سے جاری ناکام کوشش کا حوالہ دے رہے ہیں۔ ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مذاکرات 2016 سے تعطل کا شکار ہیں۔ برسلز نے آنکارا پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قانونی خامیوں کا الزام لگایا ہے۔ ترکی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
اردوغان نے زور دے کر کہاکہ اگرچہ ہم ان مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں ہم اس مرحلے پر یورپی یونین کو کچھ نہیں بتائیں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چین کے صدر، ہندوستان کے وزیر اعظم اور روس کے صدر سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے بات چیت کرنا چاہیں گے۔
اردوغان نے سمرقند اجلاس میں اعلان کیا کہ ترکی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے۔


مشہور خبریں۔
روس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج
اپریل
شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا
?️ 20 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے
اکتوبر
غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف
جنوری
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 245 ہوگئی
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں
جولائی
پاکستان نے ایران و افغان سرحدوں کو مکمل طورپر بند کر دیا
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی صورتحال او ر اس کے پھیلاؤ
مئی
صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
جولائی
صیہونی حکومت کا شام کے صوبے قنیطرہ پر دوبارہ حملہ
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے آج دوپہر بدھ کو اطلاع دی ہے
مئی
صیہونیوں اور دبئی کے درمیان اختلاف عروج پر
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک پرواز کا عارضی
فروری