?️
سچ خبریں:فنانشل ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین کا قانونی شعبہ 3 ہفتوں کے اندر اس یونین کے ارکان کو آئی آر جی سی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی قانونی حیثیت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اپنی رائے کا اعلان کرنے والا ہے۔
فنانشل ٹائمز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یورپی یونین ایران کی اسلامی انقلاب گارڈ کور کو دہشت گرد گروپ کے طور پر شناخت کرنے کے لیے قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے،ایسا عمل جو ایران اور مغربی فریقوں کے درمیان جوہری معاہدے کے احیاء کی آخری امیدوں کو بھی ختم کر دے گا۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کا یہ اقدام ایران کی طرف سے روس کو ڈرونز کی پیشکش کے جواب میں ہے اور ان اقدامات کے جواب میں ہے جنہیں یورپی یونین نے ایران میں مظاہروں کو کچلنے کا نام دیا ہے،تاہم ایران نے یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے روس کو کوئی بھی ڈرون بھیجے جانے کی سختی سے تردید کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق چار سفارتی ذرائع نے اس اخبار کو بتایا ہے کہ یہ مسئلہ گزشتہ ہفتے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اٹھایا گیا تھا اور ایک یا دو ممالک نے اس کی حمایت کی تھی، تاہم یورپی یونین کا قانونی شعبہ 3 ہفتوں کے اندر اس یونین کے27 ارکان کو آئی آر جی سی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی قانونی حیثیت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اپنی رائے کا اعلان کرنے والا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے افسر جوزف بوریل نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسلامی انقلاب گارڈ کور کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اس یونین کے رکن ممالک میں سے کسی ایک کی عدالت سے فیصلے کی ضرورت ہے،بوریل نے صحافیوں کو بتایا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں IRGC کو دہشت گرد سمجھتا ہوں کیونکہ مجھے یہ گروپ پسند نہیں ہے،سب سے پہلے عدالت کو اس حوالے سے فیصلہ کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
پیرس اولمپکس، غزہ اور فلسطین دفاعی میدان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کا مسئلہ، مغربی ایشیا کے سب سے پیچیدہ مسائل
جولائی
لبنان میں شیخ نعیم قاسم نے کیسے امریکی سازشوں کو ناکام بنایا
?️ 21 اگست 2025لبنان میں شیخ نعیم قاسم نے کیسے امریکی سازشوں کو ناکام بنایا
اگست
مغربی کنارے پر صیہونیوں کی یلغار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے متعدد
مئی
پاکستان کے خلاف ’ناپاک عزائم‘ کو ناکام بنانے کیلئے قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
گیس کی قیمتوں پر یورپ نے روس کے سامنے ہتھیار ڈالے
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے منگل کو رپورٹ کیا کہ یورپی توانائی
مئی
فلسطین مسلمانوں کی قطب نما رہے گا: حزب اللہ کے عہدیدار
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے فلسطینی
نومبر
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا قذاق ہے:لبنانی مفتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایک لبنانی مفتی نے واشنگٹن کی جانب سے آستان قدس رضوی
جنوری
صیہونیوں کی سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے لیے سر توڑ کوششیں
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: نیتن یاہو سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے
اگست