?️
یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار
روس کے مستقل نمائندے برائے تنظیمیںِ بینالمللی، میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران کے خلاف اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کا فیصلہ ایک سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جو صورتحال کو مکمل بن بست کی طرف لے جا رہا ہے۔
اولیانوف نے اپنے بیان میں کہا کہ تینوں یورپی ممالک نہ قانونی اور نہ ہی سیاسی طور پر ایسا کرنے کا جواز رکھتے ہیں اور یہ واضح نہیں کہ ان کے پاس بحران سے نکلنے کا کوئی عملی حل موجود ہے یا نہیں۔
اسی سلسلے میں، اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دمتری پولیانسکی نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپی ممالک کا یہ اقدام غیر قانونی ہے اور سلامتی کونسل کو اس پر کوئی کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روس اور چین نے ایران کے جوہری معاہدے کو مزید چھ ماہ کے لیے توسیع دینے کی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرائی ہے۔
ادھر روس کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں یورپی ممالک کے اس اقدام کو "شدید بیثباتی پیدا کرنے والا عنصر” قرار دیا۔ وزارت نے کہا کہ مغربی ممالک بظاہر سفارتکاری کی بات کرتے ہیں لیکن عملی طور پر ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں جو مذاکرات کے امکانات کو ختم کر دیتے ہیں۔ روس نے واضح کیا کہ اگر مغربی ممالک ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان بھی کریں، ماسکو ان کا ساتھ نہیں دے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دہانی کرائی کہ روس کشیدگی کم کرنے اور ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ تین یورپی ممالک نے چھ ستمبر کو باضابطہ طور پر سلامتی کونسل کو اسنپ بیک میکانزم فعال کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ان ممالک نے کہا ہے کہ اگلے 30 دنوں میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس عمل کو روکا جا سکتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس اقدام کو غیر قانونی، بلا جواز اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ نیک نیتی سے برجام پر عمل کیا ہے اور اب بھی اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب جواب دے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سعودی عرب آرامکو کے پچاس ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر مجبور
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
فروری
پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن گئی ، جس کے پاس کوئی اُمیدوار نہیں ہے۔
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ون
اکتوبر
پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف
?️ 23 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید
اکتوبر
پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں
مارچ
لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان
جون
نئے پوپ کا عالمی طاقتوں کے لیے پہلا پیغام: مزید جنگ نہیں
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: اپنے انتخاب کے بعد اپنے پہلے پیغام میں، دنیا کے
مئی
شام میں اگلے سال تک 15 ملین سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے
دسمبر
پاکستان کا اسرائیلی قابض افواج سے فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرنیکا مطالبہ
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا
اکتوبر