?️
سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف لڑائی کے میدان میں یمنی مسلح افواج کے پرعزم فوجی داخلے کے بعد، خبری ذرائع نے غزہ جنگ کو روکنے کے لیے وائٹ ہاؤس کے حکام اور تل ابیب کے رہنماؤں کے درمیان گہری مشاورت کے آغاز کی خبر دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق عبرانی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی مضبوطی سے حمایت کرنے کے لیے صنعاء حکومت کے سنجیدہ عزم اور یمنی انصار اللہ کی حیران کن کارروائیوں کے پیش نظر صیہونی حکام پر امریکی دباؤ بڑھ گیا ہے اور غزہ جنگ کے حوالے سے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے جبکہ موجودہ حالات میں تل ابیب کا واشنگٹن کے سامنے کھڑا ہونا بہت مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے میزائل اگر اسرائیل پر لگے نہیں تو کہاں گئے؟؛یمنیوں کا سوال
اس حوالے سے پولیٹیکو نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اور ان کے مشیروں نے اس حقیقت کی چھان بین کی کہ نیتن یاہو سیاست میں باقی رہنے کے آخری ایام گزار رہے ہیں۔
پولیٹیکو نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کی وزارت عظمیٰ میں محدود وقت رہ گیا ہے اور وہ چند ماہ یا تنازعات کے خاتمے تک اقتدار میں رہ سکیں گے۔
ایک متعلقہ خبر میں یمن کے اسرائیل کے خلاف راکٹ اور ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد بعض عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اردن بھی حماس اور تل ابیب کے درمیان جنگ میں یمن کی انصار اللہ کی مداخلت سے پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج نے کل اور پیر کے آخری چند گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے۔
مزید پڑھیں: یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
صنعاء حکومت کی فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں یہ چوتھی کارروائی ہے اور صنعاء حکومت نے تاکید کی ہے کہ یہ حملے جاری رہیں گے بلکہ ان کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کا کوئی امکان نہیں، وزیردفاع
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جولائی
وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سے معاونت طلب کرلی
?️ 21 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری
اپریل
ہندوستان اور جمہوریت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں انسانی حقوق مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں اور
اپریل
یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا
?️ 16 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے کئی ماہ بعد پہلی بار
جون
لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کے تقرر کےخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
?️ 27 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
مارچ
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے، فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی
?️ 1 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر
مئی
وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پر سیلاب زدگان کے لیے متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی
?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل پیر کے روز ہوائی اڈے
اگست