?️
سچ خبریں:یمن کے جنوبی صوبے عدن جس کو مستعفی اور مفرور حکومت نے اپنا عبوری دارالحکومت قرار دیا ہے، میں مسلسل دوسرے ہفتے احتجاج جاری رہا ۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی ارم نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےکہ عدن کے عوام نے اتوار کو اس صوبے کی خراب صورتحال کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے 16 گھنٹے سے زیادہ بجلی اور پینے کے پانی کی ترسیل میں خلل پڑا ہے جبکہ کچھ افراد نےخور مکسر،المعلا اور دار سعد کے علاقوں میں سڑکوں پر پرانے ٹائر جلائے نیز اس جنوبی یمنی شہر کی اہم سڑکوں کو پتھروں اور ٹائروں سے بند کردیا ،ارم نیوز کے مطابق عدن کو عوامی خدمات میں غیرمعمولی بحران کا سامنا ہے جہاں بجلی کی بندش نے عبد ربہ منصور ہادی کی مستعفی اور مفرور حکومت اور غاصب سعودی اتحاد کی افواج کے زیر کنٹرول علاقوں میں لوگوں کے رہائشی حالات کو مزید خراب کردیا ہے۔
یمنی المساء پریس نیوز ویب سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ (اتوار) کو عدن صوبے میں عوامی غم و غصے اور مظاہروں کو روکنے اور اتحادی افواج اور ان کے کٹھ پتلیوں کے خلاف عوامی انقلاب کو روکنے کے لئے ایک نئی کوشش کا آغاز کیا ہے ،اس مقصد کے لئے اس نےبجلی پیدا کرنے کے لئے ایندھن کی کی ترسیل کو صوبے میں داخل ہونے اجازت دی ہے ۔
درایں اثناعدن کے مستعفی اور مفرور گورنر کے قریبی ذریعہ احمد لمس نے کہا کہ صوبے میں سب کچھ ان کے قابو سے باہر ہے ، اور عدن میں سعودی اتحاد کے کمانڈر سے ٹینکر کو داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ، جس کو انہوں نے روکنے کاحکم روک دیا ، رپورٹ کے مطابق عدن شہر میں بجلی کی پیداوار دو دن قبل منقطع کردی گئی تھی ، اس دوران لوگوں کے پاس صرف چند گھنٹوں کی بجلی تھی جو سعودی جارحیت پسند اتحاد کی قوتوں اور منصور کی مستعفی اور مفرور حکومت سے عوام کے عدم اطمینان کا باعث بنا،ادھر صوبے کے کچھ حصوں میں چار روز قبل شروع ہونے والی بجلی کی بندش کی بنا پر لوگ سڑکوں پر آئے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ایرانیوں کے اتحاد اور مزاحمت پر حیران ہیں
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر نے ایران کے
جون
غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس
مئی
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
شہباز شریف کی کمزور مخلوط حکومت کو کن چیلنجز کا سامنا ہے؟
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نو منتخب وزیراعظم نے اقلیتی حکومت جوکہ مختلف
مارچ
صیہونی قیدیوں کا قاتل کون؟
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان جاری کرتے 6 اسرائیلی قیدیوں
ستمبر
اسرائیلی کپ ایک ترک ایگزیکٹو نے بنایا تھا
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی کمپنی اسٹاربکس کی اسرائیل کو سپورٹ ابھی بھی خبروں
دسمبر
مقبوضہ بیت المقدس میں 9000 صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر ملتوی
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی ٹاؤن پلاننگ کمیٹی جس نے ابتدائی طور پر مقبوضہ
دسمبر
برطانوی انتخابات کے نتائج سے نیتن یاہو کے لیےشرائط سخت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حالیہ انتخابی مہم کے دوران برطانوی سیاسی تجزیہ کار یہ
جولائی