?️
سچ خبریں:تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے اسرائیلی بحری جہازوں پر یمن کا حملہ جاری رہے گا اور اس بات پر زور دیا کہ یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کے جواب کا دائرہ کار جلد وسیع کیا جائے گا۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا ابتدائی جواب دیا اور ہم جلد ہی اس جواب کا دائرہ وسیع کریں گے۔
عبدالسلام نے مزید کہا کہ ہم نے صیہونی حکومت کے علاوہ دنیا کے کسی ملک کو نشانہ نہیں بنایا، ہم غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک اسرائیلی جہازوں اور مقبوضہ فلسطین جانے والے جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بحیرہ احمر میں کوئی اتحاد نہیں ہے اور واحد چیز جو موجود ہے وہ امریکہ اور انگلستان کی جارحیت ہے،ہم نے امریکی اتحاد میں موجود ممالک سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یمن کے خلاف جارحیت میں شریک نہیں ہیں۔
عبدالسلام نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں یمن کا مؤقف کارگر رہا ہے اور اس کی وجہ سے امریکہ نے ہمارے خلاف اتحاد قائم کیا۔
انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے بھی کہا کہ امریکہ اور انگلستان کی جارحیت میں متعدد یمنی شہری شہید یا زخمی ہوئے اور ہم اعدادوشمار کو ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آخر میں عبدالسلام نے تاکید کی کہ بحیرہ احمر کو عسکری بنانے والی جماعت اس کے نتائج کی ذمہ دار ہوگی اور بلا شبہ ہم امریکہ اور انگلستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔


مشہور خبریں۔
سوئس کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کا سلسلہ جاری
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نامی ایک آزاد تحقیقی ٹیم نے
ستمبر
عمران خان کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان
جون
حزب اللہ نے فلسطینی کمانڈر العاروری کا بدلہ کیسے لیا؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صالح العروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے ایک حصے
جنوری
جنگ تو دور کی بات ہمار وجود ہی خطرے میں ہے؛صیہونی جنرل کا اہم اعتراف
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: جہاں ایک مشہور صیہونی صحافی نے غزہ کے اردگرد اپنے
اگست
ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار
?️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک
دسمبر
یمن کے ہتھیار صیہونی حکومت تک پہنچ چکے ہیں
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے
مارچ
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر