?️
سچ خبریں: المسیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت کی انٹیلی جنس سروسز نے ایک امریکی، اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا پتہ چلا کر اس کے کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
یمن کی سیکورٹی سروسز کے بیان کے مطابق اس جاسوسی نیٹ ورک نے دشمن کے اہداف کے مطابق کئی دہائیوں کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں جاسوسی اور تخریب کاری کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔
جاسوسی کا یہ نیٹ ورک براہ راست سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے سے وابستہ ہے اور اس کے پاس اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے جدید آلات، اوزار اور ٹیکنالوجیز موجود تھیں۔
اس جاسوسی نیٹ ورک کی قیادت امریکی انٹیلی جنس افسر کرتے تھے جو یمن میں امریکی سفارت خانے میں بطور سفارت کار کام کرتے تھے۔
صنعاء سے امریکی سفارتخانے کی روانگی کے بعد جاسوسی نیٹ ورک کے عناصر کا اپنے آجروں کے ساتھ رابطہ بین الاقوامی تنظیموں کی آڑ میں تباہ کن منصوبوں کو انجام دیتے ہوئے جاری رہا۔
اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکی اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کی دریافت مختلف یمنی سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز کے تعاون سے کی گئی۔
یہ نیٹ ورک کئی دہائیوں سے ملک کے فیصلہ سازی کے مراکز پر اثر انداز ہے اور کئی سرکاری اداروں میں اثر و رسوخ رکھتا تھا اور ملکی زندگی کے تمام شعبوں میں اثر و رسوخ رکھنے میں کامیاب رہا تھا اور دشمن کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا اہم دستہ بن چکا تھا۔
اس جاسوسی نیٹ ورک نے سرکاری اور غیر سرکاری سرگرمیوں کے حوالے سے اہم معلومات کے ساتھ دشمنانہ خدمات بھی فراہم کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر پابندی عائد کر دی
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا
مئی
2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن کی ہو گی: پنس
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سابق امریکی نائب صدر ڈونلڈ
نومبر
پارا چنار کی صورتحال: کراچی کے مختلف علاقوں میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے
?️ 27 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار میں اموات
دسمبر
بائیڈن انتظامیہ کو معطلی اسکینڈل سے بچانے کے لیے امریکی کانگریس کا بہانہ
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان، رواں مالی سال کے اختتام سے محض چند
اکتوبر
پاکستانی میڈیا میں ایرانی وزیر داخلہ کے دورے کی عکاسی
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے وزیر داخلہ
فروری
ٹرمپ کے خلاف بغاوت کا دعویٰ سنگین
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ایک وفاقی پراسیکیوٹر
اگست
اسرائیلی رہنماؤں کی حالیہ دھمکیاں جھوٹ ہیں:صہیونی میڈیا
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنے ایک نوٹ میں ایران اور حزب
مئی
نیٹن یہو کیوں خلافت کی بات کررہا ہے؟
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی اور اس کے سفارتی اہداف
اپریل