یمن حکومت کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ

یمن

🗓️

سچ خبریں:یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے خلاف ایک بل پاس کرنے والے ہیں۔
عراق کے بعد یمنی حکومت نے بھی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، یمنی وزیراعظم العزیز بن حنتور کہتے ہیں ہم بہت جلد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی مخالفت میں ایک بل پاس کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے بھی تعلقات قائم نہ کرنے پر ایک قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا،انہوں نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کو جرم قرار دینے والے قانون کو یمنی آئین کے تناظر اور یمنی عوام کی خواہشات کے مطابق قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام کے اہم ترین مسئلے (فلسطین) پر یمن کا موقف بالکل واضح ہے۔

یمنی قومی نجات حکومت کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یمنی عوام ہمیشہ ملت فلسطین، فلسطینی مقاومت اور مقاومتی بلاک کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تاکہ مسجد الاقصیٰ اور بیت المقدس کے خلاف صیہونی دھمکیوں کا مقابلہ کرسکیں۔

یاد رہے کہ سیف القدس کے دوران یمنی مقاومتی تحریک انصاراللہ نے سعودی اتحاد سے کہا تھا کہ ہم پر حملے کرنا بند کر دو اور اس کے بدلہ میں آؤ سب مل کر سیف القدس میں شرکت کرتے ہیں اور بے گناہ فلسیطنیوں نیز مسجد الاقصی کو صیہونیوں کے چنگل نے نجات دلاتے ہیں

 

مشہور خبریں۔

پنجاب میں چینی مافیاوں کے خلاف حکومت نے کی بڑی کاروائی

🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف

ٹرمپ ہوں یا بائیڈن امریکی سیاست نہیں بدلتی

🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد قوتیں شام ، عراق اور ترکی کے مابین

امریکی سیاسی نظام کرپٹ ہے؛امریکی سینٹر کا اعتراف

🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک سینئر رکن نے اپنے ملک میں صحت

شام اور حماس کے درمیان تعلقات صیہونی حکومت کے خلاف اتحاد کا باعث:فلسطینی عہدیدار

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی المبادرہ الوطنیہ (قومی اقدام) تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا

یمن نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا

🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں نے ایک اور مشکل صبح کا آغاز کیا کہ چند

عراق کے مصائب کے ذمہ دار امریکہ اور انگلستان

🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     بحرین کے اخبار الخلیج نے عراق اور مغربی رابطے

اسپین نے اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے بحری جہازوں کو روکا

🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: ہسپانوی حکومت فوجی سازوسامان لے جانے والے بحری جہازوں کو

امریکی انٹیلی جنس ایجنٹ قابو سے باہر

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے نائب صدر جے ڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے