?️
سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی،دشمن بہت سی حیرت انگیز خبروں کے منتظر رہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے اعلان کیا ہے کہ ہم منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور بحیرہ احمر اور عدن میں بالادستی یمن کی ہے۔
یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر غزہ کے عوام کے خلاف جنگ جاری رہے گی تو ہمارے پاس بھی دشمنوں کو حیرت میں ڈالنے کے لیے بہت کچھ ہے جو ہمارے رہبر کے بتائے ہوئے وقت پر سامنے آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی اتحاد کامیاب ہے یا مزاحمت؟
العاطفی نے مزید کہا کہ ہم انہیں سمندر اور جزیروں اور یمن کے تمام جغرافیہ میں بتاتے ہیں کہ چودھراٹ، بالادستی اور ہتھیار ڈالنے کا دور گزر چکا ہے جو کبھی واپس نہیں آئے گا۔
انہوں نے یمن کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ خطے سے نکل جاؤ اور جھوٹے بہانے اور جواز پیدا نہ کرو،ہمارے ہاتھ ٹریگر پر ہیں اور ہمارا جذبہ فولاد سے زیادہ سخت ہے۔
مزید پڑھیں: آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار
یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے کئی بار خبردار کیا ہے کہ بحیرہ احمر صیہونی حکومت کے لیے ممنوع ہے،ہم صرف اسرائیلی بحری جہازوں یا اس کی حمایت کرنے والے جہازوں کو نشانہ بناتے ہیں ، ہم بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحیرہ عرب سے گذرنے کرنے والے بین الاقوامی جہازوں کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔


مشہور خبریں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے
دسمبر
پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ مریم نواز
?️ 7 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
جنوری
لبنان حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کا جنوب اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گا
جنوری
ملک بھر میں لاک ڈاون کے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے
جنوری
افغانستان سے پاکستان میں جاری حملے کسی سے مخفی نہیں۔ طاہر اشرفی
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان
دسمبر
وزیراعظم عمران سے قومی کے اراکین کی ملاقاتیں
?️ 15 مارچ 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے
مارچ
بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے:رابی پیرزادہ
?️ 1 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں
مئی
وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ عطا تارڑ
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
ستمبر