یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی

یمنی

?️

سچ خبریں: امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر نے یمنی افواج کے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے اور مار گرانے میں دشواری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری جہازوں پر بیلسٹک میزائل حملہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے کمانڈر نے کہا کہ حوثی میزائل اور ڈرون لانچ کے بعد 75 سیکنڈ کے اندر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟

چارلس بریڈ فورڈ کوپر نے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس یہ فیصلہ کرنے کے لیے صرف 9 سے 15 سیکنڈ کا وقت ہوتا ہے کہ آیا حوثی میزائل یا ڈرون کو مار گرایا جائے۔

انہوں نے مزید اعتراف کیا کہ کمرشل بحری جہازوں یا امریکی بحریہ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرنا ایک غیر معمولی صورتحال ہے۔

واشنگٹن کے دعوؤں کو دہراتے ہوئے کوپر نے ایک بار پھر کہا کہ ایران امریکی فوج پر حملے کے لیے یمن کو انٹیلی جنس امداد فراہم کرتا ہے۔

اس امریکی اہلکار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے گزشتہ روز خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے جہاز پر میزائل حملے کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بحیرہ احمر میں امریکی فوجی نقل و حرکت کو یمنی فوج کی سخت وارننگ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس جہاز کا کام یمن پر حملے میں امریکی فوج کو لاجسٹک مدد فراہم کرنا تھا اور یہ آپریشن مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد کے ساتھ ساتھ یمن کے دفاع کے پیش نظر انجام دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں؛ مذاکرات کو تعطل کی طرف دھکیلنے کی کوشش 

?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری

ٹرمپ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار سے بھی زیادہ خطرناک ہیں:برطانوی اخبار

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عالمی سطح پر

لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

حماس کا غزہ میں جنگ کے اگلے دن قومی اتحاد پر زور

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے اگلے دن اور جنگ

روس کی فوج نے کیف میں ایک بار پھر توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا

?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے آج صبح، بدھ کے روز

کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ

عمران خان کا مبینہ آڈیو لیکس کے تدارک کیلئے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو خط

?️ 20 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین

ایران کے ساتھ تنازع میں چین اور روس نے واشنگٹن کے حق میں کام کیا: ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 19 نومبر 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے