یمنی مسلح فوج کا بین گوریون ہوائی اڈے پر میزائلی حملہ

بین گوریون

?️

سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی اللد ہوائی اڈے (بین گوریون) پر ذوالفقار بالسٹک میزائل سے حملے کی تصدیق کی، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کے اهداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد صہیونی ریاست کے 300 سے زائد شہروں اور بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے۔
بیان کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی ریاست کے جاری مظالم کے پیش نظر، یمنی مسلح افواج کے میزائل یونٹ نے ایک خاص فوجی کارروائی کامیابی سے انجام دی۔ اس آپریشن میں مقبوضہ یافا کے علاقے میں واقع اللد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ذوالفقار میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جو اللہ کے فضل سے بالکل درست نشانے پر لگا۔
رپورٹس کے مطابق، اس میزائل حملے کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی باشندے پناہ گاہوں میں پہنچ گئے، جبکہ بین گوریون ہوائی اڈے کی تمام سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔
یمنی افواج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے عزم پر کاربند ہیں اور یہ اقدامات فلسطینی عوام کے دفاع اور محور مقاومت کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ خداوند متعال پر بھروسہ کرتے ہوئے، ہم اپنی فوجی کارروائیوں کے دائرے کو وسیع کر رہے ہیں، جس میں مقبوضہ فلسطین کے فوجی اور اسٹریٹجک اہداف پر میزائل حملے، نیز صہیونی دشمن کے خلاف بحری محاصرے کو جاری رکھنا شامل ہے۔
یمنی مسلح افواج نے زور دے کر کہا کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی، جب تک غزہ پٹی پر جنگ بند نہیں ہو جاتی اور اس کا مکمل محاصرہ ختم نہیں ہوتا۔

مشہور خبریں۔

مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم

?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

امریکہ کو انتخابات سے پہلے ایرانی تیل کی ضرورت

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   بلومبرگ کے مطابق، ویٹول گروپ، دنیا کا سب سے بڑا

ایران کے جوابی ردعمل کے انتظارمیں تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کا زوال

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ شیکل

ہندوستان اور برطانوی فوجی تعاون کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  جمعہ کو ہندوستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم

امریکہ یمن کے تیل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی اہلکار

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:    یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم عبدالعزیز

امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی

یورپی نمائندوں کی مسک کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست؛ وجہ؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بااعتماد ایلون مسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے