?️
سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات واشنگٹن کے گرین سگنل کے بغیر کام نہیں کرتے ہیں اس لیے یمنی عوام کو جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا سبب امریکہ ہے۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور مارات واشنگٹن اور امریکی احکامات اور اس کے گرین سگنل کے بغیر کچھ بھی نہیں کرتے ہیں، محمد علی الحوثی نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ امن کی فاختہ نہیں بلکہ یمن کے خلاف جارحیت اور یمنی عوام کو درپیش تمام مشکلات کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے۔
الحوثی نے مزید کہا کہ ہمارے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان سے منسلک ممالک ہمارے وطن پر حملہ کرکے ہمارے ملک کے لوگوں کو مارنے کے لئے اسلحہ بھیج رہے ہیں، یمن پر حملہ کرنے والے اتحاد میں شامل تمام شرکا کی مذمت کے لئے یورپی یونین کے واضح فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن کو سابقہ حکومت کے فیصلے کو کالعدم کرنے کے لئے کاروائی کرنا ہوگی، الحوثی نے کہاکہ آج خدا کی مدد اور عبد الملک بدرالدین الحوثی کی قیادت کے زیر سایہ ہم اعلی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور ہمارے قائد کا اصول یہ ہے کہ ان کا عمل تقریر سے پہلے ہوتا ہے۔
یادرہے کہ چھ سال پہلے سعودی عرب نے امریکہ کی پشت پناہی اور اس کے گرین سگنل کے کچھ دیگر ممالک کے ساتھ ملک کر غریب عرب ملک یمن کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دیا اور اس کے تحت جارحیت کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے ،سعودی اتحاد کے حملوں سے سب سے زیادہ یمنی بچے ہوئے ہیں یہاں تک بچوں کی عالمی تنظیم یونیسف کا کہنا ہے کہ پوری دنیامیں بچوں کے رہنے کی سب سے بُری جگہ یمن ہے۔


مشہور خبریں۔
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
عمران خان نے پھر کی امریکہ کی مخالفت
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان جسٹس موومنٹ سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان نے مالی،
جنوری
پورا امارات ہماری زد میں،آنے والے حملے سعودیوں کے لیے دردناک ہوں گے:انصاراللہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ
مارچ
جرمن شہری جوہری توانائی کو ترک کرنےکے مخالف
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:Frankfurter Allgemeine Zeitung کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
اپریل
عمران خان کو وکلا سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت مل گئی
?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف
فروری
یورپ امریکہ سے اپنا راستہ کیوں الگ کرے؟
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن میں تھنک ٹینک ٹرانس نیشنل فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ فیوچر
جنوری
صوبے ممکنہ طور پر600 ارب روپے وفاق کو فراہم نہیں کرسکیں گے
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں (ایس او ایز) منافع اور ڈیوڈنڈ
مئی
اردن اور صیہونیت کے درمیان فوجی سکیورٹی تعاون کا تجزیہ
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کی
اپریل