یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ

یمنی

🗓️

سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے صوبہ حجہ میں امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورس نے امریکہ کے جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے، انھوں نے کہا کہ یمنی فوج نے اس ملک کے صوبہ حجہ میں امریکہ کے جاسوس طیارے کو تباہ کیا ہے،یادرہے کہ امریکی ڈرون طیارہ اطلاعات جمع کررہا تھا ۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے امریکہ کے جس ڈرون کو تباہ کیا ہے کہ وہ ایگل نوع کا ہے، واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر گذشتہ سات برس سے جنگ مسلط کررکھی ہے جس کی وجہ سے اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے جبکہ طبی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جانیں گنو اچکے ہیں۔

تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے ایک بار بھی دنیا میں سب سے بڑی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت تک نہیں کی اور نہ ہی جارح اتحاد کو اس سلسلہ میں کوئی انتباہ دیا ہے ،یادرہے سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت شامل ہے جن میں امریکہ اور اسرائيل بھی شامل ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ یمن کی دلدل میں پھنس گئے؛نیویارک ٹائمز کی سخت تنقید

🗓️ 28 اپریل 2025سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدہ

🗓️ 29 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے

موجودہ صورتحال میں عرب ممالک حزب اللہ کے ساتھ ہیں یا اسرائیل کے؟

🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے لبنان کے خلاف صیہونی

ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل

🗓️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز

کامیاب جوان پروگرام ہمارے منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہوگا

🗓️ 24 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس

پاکستانی سفیر کی ہند کو جوہری جواب دینے کی دھمکی

🗓️ 4 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے روس میں سفیر محمد خالد جمالی نے خبردار کیا

طالبان عالمی برادری کا ساتھ دے کر ملک میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے

پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے