?️
سچ خبریں: غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے یمن کے عوام نے عرب اور اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ صیہونی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے اس ملک کے متعدد صوبوں میں ’’ہم فتح تک غزہ کے ساتھ ہیں‘‘ کے نعرے کے ساتھ فلسطین کی حمایت میں ایک عوامی مارچ کا انعقاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ احمر میں یمنیوں کی کاروائیاں کب تک جاری رہیں گی؟
یمنی مارچ کرنے والوں نے مسجد الاقصی اور فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کی سرگرمیوں اور جنگی تیاریوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے جارحین کا مقابلہ کرنے اور فلسطین کی حمایت کے لیے یمنی مسلح افواج کی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ فلسطین، لبنان اور عراق میں بہادرانہ جہادی کاروائیوں کا خیرمقدم کیا۔
یمنیوں نے اعلان کیا کہ ہم فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی مالی امداد روکنے کے امریکہ اور یورپ کے موقف کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے بعض عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارتی تبادلے اور سامان کی منتقلی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک کی عوام سے کہا کہ وہ اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ صیہونی حکومت کو سامان کی فراہمی بند کریں۔
مزید پڑھیں: یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی
واضح رہے کہ 3 ماہ قبل غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے یمن کے متعدد صوبوں میں ہر جمعہ کو فلسطینی عوام کی حمایت میں مارچ ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات
?️ 9 مارچ 2022کراچی: ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے آج کراچی میں
مارچ
غیر ملکی میڈیا ایران کی جعلی تصویر بنانے کی کوشش کیوں کر رہی ہے؟
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: اکیسویں صدی میں جنگوں اور امن کے فاتحین و مغلوبین کا
دسمبر
ایم کیو ایم اراکین کا قومی اسمبلی میں بائیکاٹ
?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح
جون
قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے زیلنسکی کا سعودی عرب کا دورہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ وہ امن فارمولے کے بارے
فروری
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کا کیا بنے گا؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے غزہ کے ساتھ جنگ کے بعد
اکتوبر
ترکی کے ہاتھوں شمالی عراق میں PKK کے 9 ارکان ہلاک
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان
اگست
صیہونی فلسیطنی شہریوں کا قتل عام کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100
مئی