?️
سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں زور دے کر کہا کہ غزہ میں 7800 بچوں کی ہلاکت انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف کے ترجمان نے الجزیرہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے تاکید کی کہ غزہ میں تقریباً 7800 فلسطینی بچوں کا قتل انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بچوں کے خلاف جنگ کے بارے میں یونیسف کا کیا کہنا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے غزہ کی سڑکوں پر خوف اور دہشت دیکھی اور لوگ محفوظ جگہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس سے چند گھنٹے قبل غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کو اس پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض فوج کے حملوں میں 296 طبی اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ الشفاء اسپتال کے جنرل منیجر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ سمیت 36 طبی عملہ اب بھی صہیونیوں کی قید میں غیر انسانی حالات میں ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے دنیا بھر کی طبی ٹیموں سے زخمیوں کی مدد اور ان کی جان بچانے کے لیے غزہ پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ منگل کو غزہ میں جنگ بندی پر ایک اجلاس منعقد کرے گا،خبر رساں ادارے روئٹرز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کل بروز منگل غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی درخواست پر ووٹنگ کرے گا۔
فلسطینی اسیران کے امور کے بورڈ اور قیدیوں کے کلب نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں مقیم 142 فلسطینی خواتین اور کئی شیر خوار بچوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ بچوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ
واضح رہے کہ غزہ میں مقیم فلسطینی خواتین کو ہفتے قبل یرغمال بنایا گیا تھا اور اس لمحے تک ان کی اسیری کی جگہ یا ان کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پیر 11 دسمبر کو دنیا بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے جو پالیسی وعدے کیے وہ نافذ العمل رہیں گے، آئی ایم ایف
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ
اکتوبر
The Chinese smartphone upstarts taking on Apple and Samsung
?️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر
صدر زرداری کی جانب سے متنازع 6 نہروں کی اصولی منظوری دیے جانے کا انکشاف
?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے
مارچ
صیہونی حکومت کے سیکورٹی وفد کا قاہرہ کا خفیہ دورہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ سیکورٹی وفد نے دو
ستمبر
سعودی عرب امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کیا کرنے جا رہا ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا
اکتوبر
جھوٹ بولنا صیہونیوں کی عادت ہے
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو اور صدر اسحاق ہرزوگ سمیت عبوری صیہونی حکومت کے
اکتوبر
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی
فروری
یورپ میں امن کو خطرہ لاحق
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمن ٹیگس شا، ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے روسی صدر
مارچ