یمنیوں کو روکا نہیں جا سکتا؛ جنگ کا خاتمہ ہی اصل حل ہے: عبرانی میڈیا

عبرانی میڈیا

?️

سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یمنی مسلسل اسرائیل کے کمزور پوائنٹس دریافت کر رہے ہیں اور اسرائیل پر ان کا دباؤ مسلسل، تباہ کن اور بالآخر مہلک ثابت ہو رہا ہے۔
اس صہیونی اخبار کے مطابق، یمن کے ڈرونز، جو میزائلوں سے کہیں سستے ہیں، نے مقبوضہ علاقوں کو مجموعی طور پر قابل ذکر نقصان پہنچایا ہے۔
یروشلم پوسٹ نے مزید لکھا کہ جنگ طویل ہو چکی ہے اور خطرات متنوع ہو گئے ہیں۔ یمنی اسرائیل کی فضائی دفاعی نظام میں نقب لگانے میں کامیاب ہیں۔ یمنیوں کو روکنا ناممکن ہے اور اصل حل جنگ ختم کرنا ہے۔
اس صہیونی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی جنگی وزیر کی طرف سے جاری کیے جانے والے ہر دھمکی آمیز ٹویٹ سے صرف اسرائیل کی بے بسی کا پتہ چلتا ہے۔
یمن کے مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں کچھ صہیونی دشمن مواضع پر ڈرون حملوں کی تصدیق کی۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ یمنی افواج نے دو ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں "ام الرشراش” بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ اس آپریس نے اپنے اہداف حاصل کر لیے اور دشمن کی ٹریکنگ نظام اس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ مقبوضہ علاقوں پر دوسرا ڈرون حملہ تھا۔
صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ یمنی فوج کے ڈرون حملے میں مقبوضہ ایلات کے زخمیوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع

?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف  کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے

میانمار فوج کا عوام کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، امریکا اور برطانیہ نے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 26 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) امریکا اور برطانیہ نے میانمار میں باغی فوج کی

صہیونیوں کو مغربی کنارے سے خدشات

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی عہدیدار

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی خاتون صحافی شہید

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:صیہونی جیل سے آزاد ہونے والی ایک فلسطینی خاتون صحافی کو

سیلاب مودی کی سازش اور بزدلانہ کارروائی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری

?️ 31 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب کو بھارتی وزیراعظم

انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے اسکینڈلز

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     سی ان ان نے رپورٹ کیا کہ ملکہ انگلینڈ

کرکٹرز بہت میسیج بھیجتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، نوال سعید

?️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، گلوکارہ و اداکارہ نوال سعید نے دعویٰ کیا

سعودی انٹیلی جنس افسر کی بن سلمان کو 100 ملین ڈالر کی پیشکش

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سابق سینئر عہدہ دار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے