?️
سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے، یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے دمام کے علاقہ التنورہ میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو صماد 3 نامی 8 ڈرونز اور ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ساتویں دفاعی نامی کاروائی میں سعودی عرب کے اندر حملہ کیا گيا ہے اور یمنی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر جب اور جہاں چاہیے جوابی کاروائي کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ جدہ، جیزان اور نجران میں بھی سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو 2 ڈرونز اور 5 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔
یادرہے کہ سعودی عرب مغربی ممالک کی حمایت سے کچھ عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر گذشتہ چھ سال سے یمن پر جارحانہ کاروائیاں کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں اس کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے علاوہ اب تک سیکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں اس کے باجود اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے سعودی عرب کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے، تاہم جب یمنی اپنا دفاع کرنے کے لیے جوابی کاروائی کرتے ہیں تو پوری دینا میں ہاہاکار مچ جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔ طارق فضل چوہدری
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے
اکتوبر
اوباما سے ڈیموکریٹس: ٹرمپ کی لاقانونیت اور بے حسی کا مقابلہ کریں
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹس سے کہا کہ
نومبر
اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 42 دن کی توسیع کا خواہاں
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: دو مصری سیکورٹی ذرائع نے اس جمعہ کو اعلان
مارچ
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے
اگست
چین اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں جوہری معاہدہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ان کے چینی ہم
جنوری
اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے بمباری کیا ہوتی ہے،مفتی تقی عثمانی
?️ 17 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ
جون
سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ
نومبر
ٹرمپ کا روسی صدر پر سنگین الزام
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو
مئی