?️
سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جاری بحران پر زور دیتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب میں یمنی تارکین وطن مزدوروں کو ملک بدر کرنا بند کریں۔
الخلیج الجدید نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنیوں کو نکالنے کے فیصلے کو معطل کریں اور انہیں سعودی عرب میں رہنے کی اجازت دیں،تنظیم نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنیوں کی سعودی عرب سے ملک بدری جولائی 2021 میں شروع ہوئی تھی جو انہیں یمن میں انسانی بحران کی طرف لوٹنے پر مجبور کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی وزارت انسانی وسائل کے زیر انتظام پلیٹ فارم نے جولائی میں نئے قواعد و ضوابط کے بارے میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کمپنیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے کارکنوں کو مخصوص قومیتوں تک محدود رکھیں، ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ، یمنی مزدور جو اپنے حامیوں کے لیے کوئی دوسرا کفیل تلاش کرنے سے قاصر ہیں ، انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے یا ملک بدری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے یمنی زندگیوں کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہوگا۔
اس سلسلے میں ہیومن رائٹس واچ کی یمنی محقق افرا ناصرنے کہا کہ سعودی حکام دراصل سیکڑوں شاید ہزاروں یمنی ماہرین کو ملک بدر کر رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں جو یمن میں انسانی بحران کو بڑھا رہا ہے، اس بین الاقوامی تنظیم نے مزید کہاکہ سعودی عرب یمن کی جنگ میں عرب جارح اتحاد کی قیادت کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی بحرانوں کو بڑھانے میں ملوث رہا ہے ، جس نے خلاف ورزیوں کو بڑھا دیا ہے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست
دسمبر
کچھ لوگ اپنی طلاق پر بات کرکے توجہ حاصل کرتے ہیں، نوین وقار
?️ 3 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوین وقار کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ
جنوری
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
ویکسی نیشن کے بغیر بازار میں داخلے پر پابندی لگای دی گئی
?️ 23 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار
اگست
ایران امت مسلمہ کے لیے کیا کر رہا ہے؟یمنی رہنما کی زبانی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا
نومبر
روس اور یورپ کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی مقدونیہ کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی سفیر کو
مارچ
شام میں امریکی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے آج
اگست
افغانستان کے حوالے سے بائیڈن کی پالیسی احمقانہ تھی: ٹرمپ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: فلوریڈا میں ایک پریس کانفرنس میں نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن
دسمبر