?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی جنگ کی صورت میں ہزاروں میزائل پورے مقبوضہ فلسطین کو نشانہ بنائیں گے، تاکید کی کہ اسرائیل کے تمام ہتھیار اور معلومات بھی حزب اللہ کی میزائل طاقت سے نمٹنے کے لیے کافی نہیں ہوں گی۔
صیہونیوں میں حزب اللہ کی عسکری طاقت سے خوف اور پریشانی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، اسرائیلی ویب سائٹ والا نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی سروس کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ کی صورت میں ہزاروں راکٹ داغے جائیں گے جو مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں چند دنوں میں گریں گے اور فوج اتنی مقدار میں آگ سے نمٹ نہیں سکے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ حالیہ جنگوں کے برعکس اسرائیل کے تمام جارحانہ ہتھیار اور درست انٹیلی جنس حزب اللہ کی میزائل طاقت پر قابو پانے کے لیے کافی نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو صہیونی اخبار یدیعوت احارونٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تصادم کے بارے میں اس حکومت کے سیاسی اور عسکری حلقوں نیز رہنماؤں کی تشویش کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ تحریک کے قیام کے چالیس سال گزرنے کے بعد یہ جماعت اب مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی اور مسلح تحریک بن چکی ہے۔
اس اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ ان برسوں کے دوران حزب اللہ نے اپنی فوجی طاقت کو مضبوط کیا ہے اور اس کے پاس ایک لاکھ تربیت یافتہ فوجی ہیں نیز حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پوئنٹ ٹو پوئنٹ مار کرنے والے میزائل ہیں جو اسرائیل کے کسی بھی حصے (مقبوضہ فلسطین) کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور اسرائیلی جہازوں کو بحیرہ روم تک پہنچنے سے روک سکتے ہیں نیز ان کے پاس ایسے جدید ڈرون بھی ہیں جو اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے یا ان سے معلومات اکٹھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس پر عدالت کا پنجاب حکومت کو نوٹس
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے گورنر کے پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس
جون
تل ابیب یروشلم میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:آج کے اجلاس میں صیہونی حکومت کی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی
اگست
کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کو دو سال مکمل، مسلمانوں کی حمایت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
?️ 14 مارچ 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں
مارچ
امریکہ کی صیہونی حکومت کی منظم حمایت
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بین اینڈ جیریز کمپنی نے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں
اگست
یورپی یونین کا چین کے بارے اظہار خیال
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کے نائب ایگزیکٹو جو اس وقت بیجنگ اور
ستمبر
ایک کویتی شہری، ملک کے امیر پر تنقید کرنے پر گرفتار
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: کویت کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے اس ملک کے ایک
جولائی
رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز
جولائی
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 7 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کو لے کر
اپریل