?️
سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ ان تمام عرب اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد شام میں امن کے حصول کے لیے انسانی، سلامتی اور سیاسی اقدامات انجام دینا ہے۔
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (قنا) کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان اور وزیر خارجہ کے مشیر ماجد بن محمد الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قطری حکومت شام کی حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات میں براہ راست عرب کردار کی بنیاد پر بحران کو حل کرنے اور اس کے انسانی، سلامتی اور سیاسی نتائج کو حل کرنے کے مقصد کے ساتھ اردن کی تجویز سمیت شام میں امن کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے اور اس سلسلہ میں کی جانے والی تمام عرب اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کے بحران کے بارے میں قطر کا موقف بالکل واضح ہے لیکن اس کا انحصار دو فیصلہ کن عوامل پر ہے؛ یعنی شامی حکومت کی طرف سے سیاسی حل کے لیے اس ملک کے عوام کے مطالبات کی تکمیل اور ان اقدامات کے بارے میں عربوں کا اتفاق۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بہت سے اقدامات شروع کیے گئے ہیں اور ان میں سے اکثر میں قطر شرکت کر رہا ہے جن میں سے زیادہ تر کا مقصد شامی عوام کی خواہشات کو پورا کرنا اور جامع امن کے حصول کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کرنا ہے۔
انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کی روک تھام کے حوالے سے افغانستان کی عبوری حکومت کے فیصلوں کے بارے میں قطر کے موقف کے بارے میں کہا کہ قطر نے بارہا ان فیصلوں کی مذمت کی ہے اور قطر کی حکومت نے افغان حکومت کے ساتھ مثبت اور عملی تعلقات کا آغاز کیا ہے نیز افغان عوام کی خواہشات کو پورا کرنے اور ان کی تکمیل کے لیے میکانزم قائم کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے
جون
فلسطینیوں نے سی این این کے رپورٹر سے کیا کہا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی این این کے خلاف فلسطین کی عوام کے غصے
اکتوبر
جب برطانوی وزیرخارجہ کو جغرافیہ نہیں آتا
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے رائٹرز کے حوالے سے
فروری
نور مقدم قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے ظاہر جعفر کی سزائے موت کا حکم برقرار
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پاکستانی سفیر کی
مارچ
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام
?️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے
فروری
بیروت کے مہلک واقعے میں19 مجرم کئے گئے گرفتار
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر
ناقدین کو دبانے کے لیے سعودی نے کیا سائبر سسٹم کا استعمال
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی ناقدین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے جواز کے
جنوری
امریکہ میں یہودی اداروں کی نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تیاری
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اطلاع دی ہے کہ
جولائی