ہم سرخ لکیریں ہم معین کریں گے نہ امریکہ:انصار اللہ

امریکہ

?️

سچ خبریں:انصار اللہ کے ایک رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ خطے میں امریکہ کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے، اس بات پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج مقبوضہ علاقوں سے تیل کی برآمد کی اجازت نہیں دے گی۔

صنعا میں یمنی قومی وفد کے رکن عبدالملک العجری نے تاکید کی کہ یمن کی مسلح افواج کے خلاف مغربی ممالک کے بیانات کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے، انہوں نے اشارہ کیا کہ مغربی ممالک یمن میں طبی سامان اور آلات کے داخلے کو روک رہے ہیں جس کی جنگوں کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

ان کے بقول، اقوام متحدہ بھی امن کے حصول میں اپنی حقیقی تاثیر کھو چکی ہے اور تنازعات کی سرپرستی کرنے والے آلات کا حصہ بن چکی ہے،العجری نے واضح کیا کہ ہماری مسلح افواج نے بحری جہازوں کو یمنی مقبوضہ بندرگاہوں کے قریب آنے کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ حقوق کے معاملے پر معاہدہ ہونے تک تیل کی برآمدات روکنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے اپنی سرخ لکیروں کا اعلان کر دیا ہے، وہ وقت گزر گیا جب امریکہ ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک نے خطے اور دنیا میں سرخ لکیریں قائم کیں،انصار اللہ کے رکن نے تاکید کی کہ خطے میں اب امریکہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہماری قوم اور خطے کے ممالک کے پاس سرخ لکیریں ہیں، یمن کے معاملے میں تیل سرخ لکیر ہے۔

 

مشہور خبریں۔

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان

جماعت اسلامی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی

نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اوپن اے آئی  نے چیٹ جی پی ٹی کے نئے،

ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز

پاکستان کی سفارتی تاریخ کا منفرد لمحہ؛ اقوام متحدہ میں دو مستقل مندوب

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میں

ہمیں معلوم ہے ان کے ساتھ کیا کرنا ہے:جہاد اسلامی

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہوں میں سے ایک نافذ

صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی

اربعین مارچ میں کتنے لوگ شریک ہوں گے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے