🗓️
سچ خبریں:صیہونی سائبر سکیورٹی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ سائبر حملوں کے نتیجہ میں اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کا بڑا حصہ منظر عام پر آچکا ہے جو بہت بڑا خطرہ ہے۔
صہیونی اخبار نے ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطینی شہروں میں سے ایک کے سیوریج سسٹم پر حالیہ ہیکرز کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ سائبر جنگوں کے درمیان اسرائیل کے بہت سے بنیادی ڈھانچوں کے نظام بے نقاب ہو چکے ہیں، صہیونی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے دریافت کیا ہے کہ ساحلی شہر “اورعقیفا” کا سیوریج سسٹم بغیر کسی بنیادی تحفظ کے مکمل طور پر ویب کے سامنے ہے۔
اسرائیلی سائبر محققین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں اور بیرون ملک بہت سے صنعتی نظام اسی طرح کی ہیکنگ کا شکار ہیں جو ہیکرز کو رسائی حاصل کرنے، نظام کو کنٹرول کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کی اجازت دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہیکرز نے ایک تصویر شائع کی جس میں شہر عقیفا میں سیوریج پمپ کنٹرول سسٹم کا گرافیکل انٹرفیس دکھایا گیا ہے، ہارٹیز کے مطابق، تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ انٹرفیس مکمل طور پر غیر محفوظ ہے اور اسے پاس ورڈ کی بھی ضرورت نہیں ہےجبکہ ویب سائٹ میں محفوظ ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول بھی استعمال نہیں ہوا ہے۔
ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق اس میڈیا کے رابطہ کے بعد صہیونی سائبر انتظامیہ نے جمعرات کی صبح اس شہر کی میونسپلٹی سے رابطہ کیا لیکن اس کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک صارف انٹرفیس کھلا رہا اور جمعرات کی شام تک رسائی بند کر دی گئی۔
مشہور خبریں۔
گوگل نے اے آئی ویڈیوز ٹول تیار کرلیا
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آرٹیفیشل
جنوری
اسرائیل کی پیچیدہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سرغنہ کی زبانی
🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی خفیہ ادارے شاباک کے سابق سربراہ نے قابض حکومت
اپریل
افغان عوام کی انسانی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے:آسٹریلوی تنظیم
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:ایک آسٹریلوی تنظیم نے کہا کہ افغانستان کے لیے کسی بھی
مئی
فردوس عاشق کی ٹک ٹاک اسٹار پر تنقید
🗓️ 13 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے
جولائی
ٹرمپ نے کیا اپنی احماقت کا اعتراف
🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب پرانے دن
فروری
الجزائر نے یورپ کو گیس پہنچانے کی امریکی پیشکش کو مسترد کیا
🗓️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے درمیان الجزائر نے اسپین تک
مارچ
شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہیں
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر
جون
صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت پوری طاقت سے سید حسن نصر اللہ کی
فروری