ہم امریکہ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے صدر

امریکہ

?️

سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جاپانی نژاد صدر جج ٹوموکو آکانے نے امریکہ کی جانب سے اس عالمی ادارے اور خود ان کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کے ردعمل میں اعلان کیا ہے کہ اگر خود بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا جائے تو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جاپانی صدر نے مزید کہا کہ ہمارا عزم پختہ ہے۔ ہمیں اس مستقل ادارے کو منہدم ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ہمیں اس ادارے کو تباہ ہونے نہیں دینا چاہیے اور ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
ٹوموکو آکانے نے مزید کہا کہ ممکن ہے کچھ کمزور ممالک ہوں جو امریکی دباؤ کے آگے جھک جائیں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا فیصلہ کریں۔ آئیے ہم سب متحد ہو کر کھڑے رہیں تاکہ کوئی ملک اس ادارے سے نہ نکلے۔ آئیے سب مل کر مضبوطی سے قائم رہیں۔
ان پابندیوں کا نشانہ عدالت کی صدر جاپانی جج توموکو آکانے اور سینیگالی جج عبداللہ یایا سو کو بنایا گیا۔
اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ہم حکومت کے پاس موجود ہر ذریعے اور ہر ممکن اتحادی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو ختم کر دیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
امریکہ کی اس عدالت سے ناراضگی ڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دور سے جڑی ہے، جب اس قانونی ادارے نے افغانستان میں امریکی افواج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی کوشش کی تھی۔
ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے دوران امریکہ اور صہیونی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کی کوششوں کے باعث عدالت کے حکام کے خلاف پابندیوں کا ایک سلسلہ عائد کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

غرش شیر آپریشن کے دوران ۹ ہزار سے زائد صہیونی زخمی

?️ 22 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکام کے مطابق، غرش شیر آپریشن کے آغاز سے

پائلٹوں کے بعد صہیونی صحافیوں پر بھی نیتن یاہو کے ساتھ رہنے پر پابندی

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

انگلینڈ میں مہنگائی میں غیرمعمولی اضافہ

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    انگلینڈ میں حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے نتائج

ابو عبداللہ خطرہ کا تل ابیب کے لیے صالح العروری سے کم نہیں تھا

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شہداء زندہ ہیں، یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی

غزہ میں نومولود بچے کی موت؛ انسانی المیہ جس نے سلامتی کونسل کو ہلا کر رکھ دیا

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتائج اور نومولود

اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج

?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران

نیٹو سربراہی اجلاس میں یورپی اتحادیوں پر واشنگٹن کا سخت ردعمل

?️ 18 جون 2026سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے جمعرات کو برسلز میں

نیتن یاہو اسپتال میں داخل، اختیارات عارضی طور پر معاون کو منتقل

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کولونوسکوپی کے لیے اسپتال میں داخل،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے