ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر

احترام

🗓️

سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں احترام کے عنصر پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ان کے ملک کو امریکی خدمات یا امداد کی ضرورت نہیں ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے مڈل بیری انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی علوم کے طلباء کے ساتھ ایک ویڈیو کانفراس میں کہا ہے کہ ماسکو کو امریکی خدمات اور مدد کی ضرورت نہیں ہے ،تاہم ہم باہمی فائدہ مند تعلقات استوار کرنے کے لئے احترام چاہتے ہیں، انتونو نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی طرف سے کسی خدمات یا امداد کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہم باہمی فائدہ مند تعلقات کے قیام کا احترام چاہتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ہنگامی صورتحال میں ہمیں روسی اور امریکی عوام کی سلامتی اور بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہےاور روس ان کوششوں کے لیےتیار ہے۔

واضح رہے کہ انٹونوف کے یہ ریمارکس بحیرہ اسود اور بحر الکاہل میں امریکی فوجی چالوں اور ہتھکنڈوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کے محکمہ تجارت کے حالیہ اقدام کے تحت مزید روسی کمپنیوں کو امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کی جانے والی کمپنیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں بھی ہیں جس پر کریملن کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں درار آئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یحییٰ السنوار کی شہادت کے بارے میں انصاراللہ کا ردعمل

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین

مقبوضہ کشمیر میں شدید کرفیو، متعدد مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی

🗓️ 21 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کی

شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

🗓️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ

غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟

🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی

عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے کل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی

🗓️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار

🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لیتھوانیا میں نیٹو کے اجلاس میں اپنی شرکت کے اختتام پر

صیہونی حکومت پر حماس کا خوف طاری

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق شائع شدہ رپورٹوں سے

کتنے صیہونی غزہ جنگ میں اسرائیل کو کامیاب مانتے ہیں؟

🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق، اسرائیلی عوام کی اکثریت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے