?️
سچ خبریں:سردی کا موسم قریب آنے نیز بجلی اور گیس کی کٹوتی کے امکان سے پریشان ہزاروں فرانسیسیوں نے احتجاج کیا اور اپنے ملک کے صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
فرانس کی دائیں بازو کی پیٹریاٹس پارٹی کی جانب سے اس ملک کے صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت کے خلاف مظاہرے کی درخواست کے بعد پیرس کے پلیس روئیل اسکوائر میں ہزاروں فرانسیسی مظاہرین جمع ہوئے اور میکرون کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
روسی خبر رساں ایجنسی سپوٹنک نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ 3 ستمبر کو پہلے حکومت مخالف مظاہرے کے بعد فرانسیسی پیٹریاٹس پارٹی نے ایک بار پھر فرانسیسی عوام سے حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کو کہا، فرانسیسی مظاہرین نے میکرون کے استعفیٰ اور فرانس کی یورپی یونین اور نیٹو سے علیحدگی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ میکرون کی حکومت کے خلاف مظاہرے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائیوں کے بعد یورپی ممالک اور روس کے درمیان تناؤ شدت اختیار کر گیا ہے اور روس کے خلاف مغربی پابندیوں نے یورپیوں کی روزمرہ کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
اسپوٹنک کے مطابق 2021 کے بعد سے عالمی رجحان کے ایک حصے کے طور پر یورپ میں توانائی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2022 میں یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کے آغاز اور ماسکو کے خلاف کئی یورپی پابندیوں کے پیکجوں کی منظوری کے بعد، ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جس نے کئی یورپی حکومتوں کو ہنگامی اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور امریکی تسلط کا بحران
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر پر
اکتوبر
آخر یہ کب تک چلے گا
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ اس سال
جولائی
صیہونی حکومت تیونس ساتھ کیوں سمجھوتا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:الجزائر کی البنا الوطنی تحریک کے سربراہ عبدالقادر بن قرینہ نے
اگست
سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اکتوبر
سی این این: یوکرین کی جنگ اب ٹرمپ کی جنگ ہے
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فعال طور پر یوکرین میں
اگست
دنیا بھر میں اسرائیل مخالف رویوں میں اضافہ
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 کی رپورٹ
اپریل
کشمیرسے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی اخلاقی یا قانونی حیثیت نہیں: شبیر شاہ
?️ 21 دسمبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر
دسمبر
امریکی عدالتکی جانب سے نے ٹرمپ کے اختیارات محدود
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑی
جون