?️
سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے سرزمین فلسطین اور مقدس مقامات کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے پر فلسطینی عوام کی تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں شہداء کے خون سے سینچی ہوئی سرزمین کے مالک فلسطینی عوام ہیں جنہوں نے کبھی ظلم و ستم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے امور کے نگراں دفتر کے سربراہ زاهر جبارین نے کہا کہ فلسطینی عوام اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب وہ آزادانہ، فاتحانہ اور وقار کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے زاهر جبارین نے مزید کہاکہ شہداء کی قربانیاں فخر، غیرت اور وقار کے تمام تصورات کا کرشمہ ہیں، ہم ان ہیروز شہداء کی ہمت کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ جب تک شہداء کی قربانیوں کی یاد زندہ اور پائیدار ہے، ان کی زندگی کا خاتمہ شہادت سے نہیں ہوگا، شہداء اور اسیران ہمیں استحکام، چیلنجوں سے ٹکراؤ اور میدان میں اترنے کا سبق دیتے ہیں۔
انہوں نے سنہ 1948 میں فلسطین پر قبضے کے آغاز سے لے کر اب تک ایک لاکھ فلسطینیوں اور اسرائیلی جیلوں میں 554 فلسطینیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینی عوام ہزاروں شہداء کے خون سے سینچی ہوئی ایک بابرکت سرزمین کے مالک ہیں جنہوں نے کبھی بھی ظلم و ستم کے آگے سر نہیں جھکایا۔
حماس کے سینئر رکن نے آخر میں کہاکہ فلسطین کی سرزمین مستحق ہے کہ ہم اپنے قیمتی ترین اثاثے کو اس پر قربان کر دیں ، ہم فلسطین اور اس کے پرچم بردار القدس اور مسجد اقصیٰ کی فتح اور آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
’ایشیا 30 انڈر 30‘ فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی جریدے کی جانب سے ایشیا کے 30
جنوری
مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا ؛غزہ میں بے معنی
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور گہری قحط سالی کے باعث
جولائی
ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے
ستمبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 697 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت
جنوری
وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی
مئی
امام اوغلو کا اردگان کے لیے سخت بیان
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول کے زیر حراست میئر اکرم امام اوغلو، جنہیں آئندہ
مارچ
میانمار میں سابق برطانوی سفیر کی گرفتاری
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کو باخبر مغربی ذرائع نے میانمار میں سابق
اگست
لبنان کا اسرائیل پر حملہ
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین الیوم نیٹ کے مطابق لبنان کے جنوب سے مقبوضہ فلسطینی
نومبر