?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں رمضان المبارک کے پہلے دن رہبر انقلاب کی موجودگی میں قرآن مجید کے ساتھ انس کے عنوان سے ایک محفل منعقد ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں رمضان المبارک کے پہلے دن کی شام آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں انس با قرآن کے عنوان سے ایک نورانی اجتماع منعقد ہوا جس میں متعدد ممتاز قاریوں، پروفیسروں اور قرآنی محققین نے شرکت کی ۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اس اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سامعین تک قرآن مجید کے مفاہیم اور مضامین پہنچانے کے لیے قرآن مجید کی تلاوت کے پروگراموں میں آیات کے ترجمے اور تفسیر کو بھی پیش کیا جائے تاکہ سننے والوں کے دلوں پر اثر انداز ہو،انہوں نے قرآنی ماہرین اور محققین سے کہا کہ وہ اس طرح کے پروگراموں کا طریقہ کار تلاش کریں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں بہت سے ممتاز قاریوں، اچھی تلاوت کرنے والے اور صحیح قاریوں کی موجودگی اور تلاوت کے اچھے طریقوں سے آشنا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا،انہوں نے قرآن کی تلاوت کرنے والوں کو خدا کے پیغام کو لوگوں کے دلوں تک پہنچانے کی وجہ سے ایک ممتاز اور محترم مشن اور مقام کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کو سننا ایک ضروری عمل ہے، یہ رب پر ایمان اور خدا کی رحمت حاصل کرنے کی بنیاد ہے جو آیات الٰہی پر غور و فکر کرنا ممکن بناتی ہے اس لیے قرآن کی تلاوت اور سننے میں سنجیدہ ہونا چاہیے۔
اس سلسلے میں قائد انقلاب نے عام لوگوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے روزہ مرہ کے کاموں کو اس طرح منظم کریں کہ روزانہ قرآن کا ایک صفحہ بھی پڑھیں، آیت اللہ خامنہ ای نے قرآن کی زبان سے عوام کی واقفیت کی کمی کو قرآن کے مفہوم کو سمجھنے میں رکاوٹ نہ سمجھتے ہوئے تاکید کی کہ قرآن کے ماہرین اور محقیقن کو اس کے لیے راہیں تلاش کرنی چاہیے تاکہ آیات کے عمدہ موضوعات تلاوت سننے والوں تک پہنچ سکیں۔


مشہور خبریں۔
کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ سے سرپلس میں آگیا،سٹیٹ بینک
?️ 20 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کرنٹ
مارچ
محفوظ زون کی ترک صدر کی تجویز مضحکہ خیز:شام
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ میں اس ملک میں محفوظ زون کے
مئی
واحد پچھتاوا یہ ہے کہ اپنے دور اقتدار میں جنرل باجوہ پر اعتماد کیا، عمران خان
?️ 30 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا
مئی
کویتی عوام کا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:پارلیمنٹ کے اراکین، کارکنان اور کویتی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا
فروری
نواز شریف اور مریم نواز سے پی پی 52 سے لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی ملاقات
?️ 26 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور
مئی
کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے
نومبر
مال مفت دل بے رحم کی مثال
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: گروپ-7 کے سربراہان نے اتفاق کیا ہے کہ روس کے
جون
سوڈان میں جنگ کے خاتمے کا مشکل مشن
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کا دارالحکومت خرطوم ایک پرامن شہر سے تنازعات کے مرکز
مئی