سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ ہم یوکرین کو روس کی سرحدوں کے اندر اس پر حملہ کرنے کے لیے مغربی فوجی امداد استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہم نے یوکرین کی کریمیا سمیت اپنی سرحدوں کے اندر روسی فوج پر حملہ کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ تاہم ہم یوکرین کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ روس کی سرحدوں کے اندر اس پر حملہ کرنے کے لیے مغربی فوجی امداد استعمال کرے۔
جیک سلیوان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں یوکرین میں فوجی طیارےبھیجنے کے بارے میں کوئی خاص وقت نہیں بتا سکتا، تاہم ہامرےصدر نے کہا کہ انہیں اپنے یورپی اتحادیوں اور یوکرین کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ کس ملک سے، کب اور کتنے جیٹ طیارے کیف بھیجے جائیں۔
انہوں نے اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن کی طرف سے کیف کو فراہم کی جانے والی امداد اس مفروضے پر مبنی ہے کہ امریکہ روسی سرزمین پر حملوں کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی یوکرین کو روس پرحملے کے لیے اکسانا چاہتا ہے۔