سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان چین کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے 400 امریکی اینٹی شپ میزائل خرید رہا ہے۔
بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تائیوان چین کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے 400 امریکی اینٹی شپ میزائل خرید رہا ہے، بلومبرگ نیوز نے پیر کو ایک کاروباری گروپ کے رہنما اور ہتھیاروں کی خرید و فروخت سے واقف لوگوں کے حوالے سے خبر دی کہ تائیوان چین کے بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے بہانے امریکہ سے 400 ہارپون میزائل خریدے گا۔
واضح رہے کہ 7 اپریل کو پینٹاگون نے خریدار کا نام لیے بغیر 400 اینٹی شپ میزائلوں کے لیے 1.17 بلین ڈالر کے معاہدے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس تعداد میں میزائلوں کی تیاری مارچ 2029 تک مکمل ہونے کی امید ہے،اب بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ تائیوان ان امریکی میزائلوں کا خریدار ہے۔
یاد رہے کہ پینٹاگون نے اس معاہدے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ تائیوان کو اپنے دفاع کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری دفاعی خدمات فراہم کرے گا جبکہ تائیوان نے اپنی جدید کاری کی کوششوں کے حصے کے طور پر بوئنگ ساختہ ہارپون اینٹی شپ میزائل خریدنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔