?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کی سرگرمیوں کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے کچھ ممبر دمشق کے خلاف گمراہ کن الزامات لگا رہے ہیں۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی ممانعت پر نگراں تنظیم اپنی سرگرمیوں میں سیاست کاری کی وجہ سے اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور طاقتور ممالک کے ہاتھوں میں آلہ بن کر رہ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کے کچھ رکن ممالک شام کے خلاف گمراہ کن الزامات لگارہے ہیں اور وہ شام کے رضاکارانہ اقدام کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے تمام ذخائر اور پیداواری تنصیبات کو تباہ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ حمص ، حما ۃ، لاذقیہ اور ادلب کے مضافات میں عام شہریوں اور شامی فوج پر راکٹوں ، توپوں اور ڈرونز سے حملے کررہے ہیں۔
شامی عہدیدار نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی شام میں کیمیائی ہتھیاروں اور زہریلے مادوں کے استعمال کی کوششوں میں نمایاں اضافے کے باوجود مغربی ممالک شام کے کیمیائی دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر غور نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کیمیائی دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک حقیقی چیلنج یہ ہے کہ جیسے داعش اور النصرہ اور القاعدہ سے وابستہ دیگر دہشت گرد گروہ جیسے وائٹ ہیٹس کیمیائی ہتھیاروں کو استعمال کرتے ہیں اور اس کے بعداس کا الزام دمشق حکومت کے خلاف لگادیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں کمی، متاثرین نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (یو
اکتوبر
فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا
اکتوبر
بحرین کی سب سے بڑی بحری مشق میں اسرائیل اور سعودی عرب کی شرکت
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور سعودی عرب بحرینی بحری مشق میں حصہ لینے
فروری
میجر جنرل ثاقب محمود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اپریل
موجودہ حالات میں نتن یاہو سے ملاقات کا کوئی جواز نہیں:السیسی
?️ 9 دسمبر 2025 موجودہ حالات میں نتن یاہو سے ملاقات کا کوئی جواز نہیں:السیسی
دسمبر
روس کہاں ڈرونز تیار کر رہا ہے؟ روئٹرز کا الزام
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین
ستمبر
غزہ سے واپسی کے بعدصہیونی فوجی افسر نے خودکشی کر لی
?️ 8 دسمبر 2025 غزہ سے واپسی کے بعدصہیونی فوجی افسر نے خودکشی کر لی
دسمبر
ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی