?️
سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے ایسے خطرناک منصوبے کے بارے میں بتایا جس سے ترکی بھی متاثر ہوگا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے صیہونیوں کے خفیہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اناطولیہ (ترکی) پر قبضہ کرنے کے خطرناک منصوبے بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں؟
اردگان نے بدھ کو حکمراں جماعت (جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ) کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مت سوچیں کہ اسرائیل غزہ میں رک جائے گا اگر اس دہشت گرد کابینہ کو جلد یا بدیر نہ روکا گیا تو وہ اپنے وہموں پر بھروسہ کرتے ہوئے اناطولیہ کی سرزمین کی بھی لالچ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حماس کے ساتھ رہیں گے جو اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے لڑ رہی ہے،ساتھ ہی اردگان نے نشاندہی کی کہ حماس کے ساتھ کھڑے ہونے پر اس ملک کے اندر اور باہر سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ لوگ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو بھی ان کی سرزمین پر قبضہ کرنا چاہے گا اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ترکی کے تل ابیب کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی وجوہات
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں تنہا چھوڑ دیا جائے تب بھی ہم مظلوموں کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے ، ہم فلسطینیوں، شامیوں، صومالیوں، سوڈانیوں اور دنیا میں ہر جگہ مظلوموں کی حمایت کرتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
ترک تجزیہ کار کے مطابق انقرہ کی اسرائیل فہمی
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے معروف تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ اردوغان
جون
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا
?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر
اکتوبر
اسرائیل کی حالت زار: سابق صیہونی وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز
اپریل
مشرق وسطی میں وحشت ایجاد کرنے کی امریکی کوشش
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ
اگست
امریکی اسکول میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں اندھی فائرنگ کے سلسلہ میں اس بار
ستمبر
کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ
?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد
جنوری
انصاراللہ یمن کے خلاف صیہونی حکومت کی امریکہ سے مشاورت
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت متحدہ عرب امارات کی نمائندگی میں یمنی انصار اللہ
فروری
ایپل نے آئی فون رکھنے کے لیے 42 ہزار روپے کی قیمت کا جرابیں متعارف کروادیں
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر متعارف کرانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی
نومبر