?️
سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس ملک کے صدر جو بائیڈن موسم خزاں میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے موجود سیاسی اور تجارتی کشیدگی کو حل کیا جا سکے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پیر کو مقامی وقت کے مطابق نامہ نگاروں کو خزاں کے موسم میں امریکی صدر جو بائیڈن کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے امکان کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی چین اور امریکہ سے تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کی درخواست
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ جو بائیڈن کو امید ہے کہ وہ موسم خزاں کے موسم میں جلد ہی چین کے صدر سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کے بارے میں بات کریں گے۔
درایں اثنا ریاستہائے متحدہ کے صدر جو بائیڈن نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ وہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ جلد ملاقات کی بڑی خواہش رکھتے ہیں تاکہ بیجنگ کو عالمی معیشت میں تجارتی مسابقت کے میدان میں چین کو روکنے اور غلبہ حاصل کرنے کے مقابلے میں واشنگٹن کی عدم دلچسپی سے آگاہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: چین اور امریکہ کشیدگی کم کرنے کے راستے پر
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ امریکہ مسابقت کے نام پر چین کو روکنے کے لیے اپنی حکومتی ایجنسیوں کو استعمال کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی جنگ، کسٹم جیسی کاروائیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ سختی سے واشنگٹن کی ان کاروائیوں کے خلاف ہے۔


مشہور خبریں۔
امام اوغلو کا اردگان کے لیے سخت بیان
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول کے زیر حراست میئر اکرم امام اوغلو، جنہیں آئندہ
مارچ
حماس کا مسجد الاقصی کے بارے میں اہم بیان
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت
ستمبر
شامی فوج کا امریکی فوجی قافلے کا مقابلہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شامی فوج نے القامشلی کے مضافات میں امریکی افواج کی بکتر
جون
شنزو آبہ کے قتل کی تازہ ترین تفصیلات
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: جاپانی پولیس نے 41 سالہ شخص تیتسویا یاماگامی کی شناخت
جولائی
میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار
?️ 24 مارچ 2025میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی
مارچ
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور
جون
پی پی کا نئی حکومت میں وزارتیں نہ لینے کا اشارہ
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر و شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے نئی
اپریل
حج کے موقع پر سعودی عرب کی داخلی سلامتی کے شرایط
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی