کویت کا صیہونی مخالف نیا اقدام

صیہونی

?️

سچ خبریں:ایک کویتی وفد نے صیہونی وفد کی موجودگی کی وجہ سے بحرین میں ہونے والی نسشت میں شرکت نہیں کی۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق کویت میں یروشلم کے حامیوں کی بین الاقوامی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے وفد کی شرکت کی وجہ سے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں اپنی شرکت منسوخ کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف بحرین کے اسکول آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے مڈل ایسٹ فار جنرل ڈویلپمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بزنس اداروں کی ترقی کے لیے مشرق وسطیٰ کی میٹنگ) کے عنوان سے ایک میٹنگ کا اعلان کیا جس میں خلیج فارس کے ساتھ متعدد کاروباری اداروں نے شرکت کیم لیکن اس نے اعلان نہیں کیا تھا کہ اس اجلاس میں صہیونی وفد بھی موجود ہے۔

کویت میں قدس کے حامی نوجوانوں کے گروپ کے سربراہ مصعب المطواع نے کہا کہ اجلاس سے کویت کی دستبرداری صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدام کو مسترد کرنے کے بارے میں کویت کے سرکاری موقف کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے موقف غاصب صیہونی حکومت کے گلے کی ہڈی اور اس کے خلاف دباؤ کا لیور بن چکے ہیں،درایں اثنا حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کویت کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے دستبردار ہو کر کویت نے اپنے حقیقی عرب موقف کی توثیق کی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ موقف فلسطینی عوام کے لیے کویت کی مسلسل حمایت اور ان کے حقوق کے لیے اس ملک کی جدوجہد کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں امداد کی ترسیل میں درپیش بڑے چیلنجز

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان، ماجد الانصاری نے کہا ہے

لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان

نیو یارک میں صہیونی قونصل خانے پر حملہ کس نے کیا؟

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سیکیورٹی سروسز نے نیو یارک میں صہیونی ریاست کے قونصل

شیخ رشید کا بجلی کا بِل کتنا آیا کہ شکوہ کیا؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ

نیتن یاہو عبرانی میڈیا کے حملوں کی زد میں کیوں ہے؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات روز بروز اس حد تک بڑھ

غزہ کے خلاف نیا صیہونی حربہ

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے یاسر ابوشباب

یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے

برطانوی وزیراعظم پر پولیس نے جرمانہ لگایا

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس ملک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے