?️
سچ خبریں:کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا گیا۔
کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کے قتل کیے جانے کے بعد اس ملک کی پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت کارتک واسودیو (21)کے طورپر ہوئی ہے جو ایک ریستوران میں کام کے دوران جب باہرآیا،تب گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے شیربورن ٹی ٹی سی میٹرو اسٹیشن کے باہر اسے گولی مارکر قتل کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے کے بعد زخمی کارتک کو اسپتال لے جایا گیا،جہاں اس کی موت ہوگئی، تاہم پولیس ٹیم اس معاملے کی جانچ کررہی ہے ،بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کارتک کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور اس کے کنبے کے تئیں گہری تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔
ٹورنٹو میں ہندوستان کے قونصل خانے نے ٹویٹ کیا کہ ٹورنٹو میں ایک شوٹنگ کے واقعہ میں ہندوستانی طالب علم کارتک واسودیو کا بدقسمتی سے قتل ہونے سے ہم سکتے میں ہیں،ہم سوگوار لواحقین کے رابطے میں ہیں اور لاش کو جلد ہی واپس لانے کے لئے ہر ممکن مدد مہیا کریں گے ۔
پولیس نے بتایا کہ کارتک کنیڈا میں مینجمنٹ کی پڑھائی کررہا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کا قتل لوٹ مار کی کوشش سے کیا گیاہے جبکہ کارتک کے والد جتیش واسودیو نے کہا کہ ٹورنٹو میں کارتک کو تین سال سخت محنت کے بعد سینیکا کالج میں داخلے کے لئے منظوری ملی تھی جہاں وہ عالمی تجارتی نظام کی پڑھائی کرنا چاہتا تھا،داخلہ مل جانے پر وہ بہت خوش تھا اور پورا کنبہ پرجوش تھا، انہوں نے کہا کہ کارتک کی موت کی خبر پولیس کے ذریعہ دی گئی۔


مشہور خبریں۔
تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر
جولائی
کیا ترکی اور اسرئیل کے درمیان تجارت بند ہو گئی ہے؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ
مئی
مراکش کی اسرائیلی حکومت کے ساتھ اسلحے کی ڈیل
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے
جون
کیا یمن کے بعد اب الجزائر غزہ جنگ میں شامل ہو گا؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں مزاحمتی قوتوں اور
نومبر
غزہ جنگ کا مغربی کنارے پر کیا اثر پڑے گا؟ صیہونی وزیر جنگ کی زبانی
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے پیر کو ایک تقریر
دسمبر
وزیر اعلی بلوچستان کا صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور
?️ 27 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے پسماندہ علاقوں
مارچ
لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی
نومبر
روبڑی کے نزدیک کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار متعدد افراد زخمی اور ہلاک
?️ 7 مارچ 2021سکھر(سچ خبریں) کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو
مارچ