?️
سچ خبریں:کوپن ہیگن اور کیف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق ڈنمارک اپنی سرزمین پر یوکرینی فوجیوں کو تربیت فراہم کرتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے وزیر دفاع مورٹن بڈیسکوف نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یوکرین کے فوجی ڈنمارک کی سرزمین پر فوجی تربیت حاصل کریں گے، اگست کے اوائل میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈنمارک یوکرینی افواج کو 130 فوجی ٹرینر فراہم کرے گا، جو برطانیہ کی رہنمائی میں موسم خزاں میں تربیت شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپین نے اعلان کیا تھا کہ اس ملک کی مسلح افواج کے اہلکاروں نے یوکرینی فوجیوں کو جنگی ٹینک، میزائل سسٹم، طبی آلات اور بارودی سرنگیں ہٹانے کی تربیت دینے کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے،یاد رہے کہ ڈنمارک نے پہلے یوکرین کو مالی امداد اور ہتھیار فراہم کرنے کا عہد کیا تھا اور اس کے علاوہ جزیرہ نما کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد اس نے کیف کی سرزمین پر یوکرین کی افواج کو تربیت دی تھی۔
بڈیسکوف نے کہا کہ جب تک انہیں (یوکرین) کو حمایت کی ضرورت ہے، ہم دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان کی حمایت کریں گے،واضح رہے کہ پچھلے مہینے ڈنمارک نے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی جس کا مقصد یوکرین کی فوج کو اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل کے استحکام کو یقینی بنانا تھا جس میں شرکاء نے کیف کی مدد کے لیے 1.5 بلین ڈالر کا فنڈ جمع کرنے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں ایک نوجوان کو مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں پھانسی
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح
جون
ایتھلیٹوں کے صیہونیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر صیہونی حکام سیخ پا
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:ایتھلیٹوں کے ذریعہ صیہونی کھلاڑیوں کےب ائیکاٹ کی وجہ سے بڑے
جولائی
محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان تیار
?️ 23 جولائی 2022 لاہور: (سچ خبریں)محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے
جولائی
آکساگون سعودی حکومت کے نیوم پروجیکٹ کا اہم موڑ
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : Oxagon کو سعودی ولی عہد کے نئے منصوبے کا اہم موڑ
دسمبر
پوٹن اور بائیڈن کی جمعرات کو ملاقات
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: سی این این نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
شہباز گل نے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا
?️ 16 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
مارچ
کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی
جون
افغانستان کی جنگ ایک شکست تھی: جنرل میک کرسٹل
?️ 14 اکتوبر 2021 سچ خبریں: یاہو فنانس کے ساتھ ایک انٹرویو میں تاہم ریٹائرڈ امریکی
اکتوبر