?️
سچ خبریں:آبنائے تائیوان سے امریکی کروزروں کے گزرنے کے بعد چینی فوج میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو امریکی کروزروں نے اس ملک کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے دورے کے بعد اتوار کی صبح کو پہلی بار آبنائے تائیوان کو عبور کیا،رپورٹ کے مطابق اس امریکی کارروائی کے جواب میں چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی افواج کو چوکس کر دیا ہے
امریکی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی جنگی جہازوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اگر وہ کوئی بھی کوئی بھی اشتعال انگیز کارروائی کرنا چاہیں تو جواب دیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی بحریہ کا دعویٰ ہے کہ اس ملک کے کروزرز آبنائے تائیوان کے راستے اپنی معمول کی آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ گزرگاہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔
یاد رہے کہ چین، امریکہ اور تائیوان کے درمیان حالیہ برسوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے لیکن تائی پے آزادی کا دعویٰ کرتا ہے اور ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والے امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ تائیوان کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بیجنگ چاہتا ہے کہ امریکہ چین کی خودمختاری کا احترام کرے اور متحد چین کے اصول” کو قبول کرے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی وجہ سے، چین کی جانب سے انہیں اس سفر کے خلاف دی جانے والی انتباہات کے باوجود، بیجنگ حکام کا غصہ اور بھی بڑھ گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے، عمران خان
?️ 13 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا
مئی
پاکستان اور چین کے تعلقات کوئی خراب نہیں کر سکتا
?️ 8 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک
اگست
سعودی اتحاد موقع پر پچھتائے گا: یمنی اہلکار
?️ 28 اپریل 2022یمنی انصار اللہ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے سعودی
اپریل
اسرائیلی جوڑا اردگان کی رہائش گاہ پر فلم بنانے کے الزام میں گرفتار
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی رہائش گاہ
نومبر
میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی ہوں!:ٹرمپ
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے 2024 کے صدارتی انتخابی مہم
مارچ
امریکہ ترقی پذیر ملک بنتا جا رہا ہے:اقوام متحدہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکہ ایک
ستمبر
غزہ اور لبنان کی حمایت میں لاکھوں یمنیوں کی احتجاجی ریلی
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:یمن میں صنعاء سمیت کئی صوبوں میں لاکھوں یمنی شہریوں نے
اکتوبر
غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں
اکتوبر