?️
سچ خبریں:2018 میں بچوں کے جنسی استحصال کے متاثرین کی درخواست پر قائم کیے جانے والے جنسی زیادتی کی تحقیق کرنے والے فرانسیسی آزاد کمیشن کی جانب سے گزشتہ مارچ میں جاری کی جانے والی ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ 10 ہزار بچوں کو فرانسیسی کیتھولک پادریوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہو گا۔
فرانس کی ایک سرکاری ایجنسی کی ایک رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ گرجا گھروں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں، اس سلسلے میں فرانس میں ریپ کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے آزاد کمیشن نے کہاکہ 1950 کے بعد سے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کیتھولک پادریوں کی تعداد تقریبا2900 سے 3200 تک ہے۔
کمیشن کے چیئرمین جین مارک ساوی نے کہا کہ ہمارا کم ترین تخمینہ یہ ہے کہ 2 ہزار سے 3 ہزار کے درمیان فرانسیسی پادریوں نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے، یہ اعداد و شمار پولیس ، چرچ ، عدلیہ اور دیگر اداروں سے متعلق اعداد و شمار کے تجزیے سے لیے گئے ہیں جبکہ کچھ گواہوں کی شہادتیں بھی کمیشن کے مقدمات میں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1950 کے بعد سے فرانس میں کیتھولک گرجا گھروں میں خدمات انجام دینے والے یا کام کرنے والے افراد کی تعداد 115000 سے زیادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس خبر کے بعد کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے رد عمل ظاہر کیا، اس حوالے سے پوپ فرانسس نے کہاکہ میں ان متاثرین کے لیے اپنے دکھ اور درد کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس نقصان کا سامنا کیا ہےاور ہم چرچ کی اس مسئلے میں ناکامی پر شرمندگی اور شرم محسوس کرتے ہیں،واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہےجب چرچ میں جنسی زیادتی کی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔
یادرہے کہ مغربی معاشرے میں مذہبی اداروں کی جانب سے بچوں کے ساتھ زیادتی کا معاملہ حالیہ برسوں میں تاریخی دستاویزات اور محققین کی رپورٹوں کے انکشاف کے ساتھ ایک سنگین رنگ اختیار کر چکا ہےنیز حالیہ برسوں میں یہ ایک سنگین بحران بن گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات
ستمبر
دو ایرانیوں کے خلاف امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ پابندیاں
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ
جون
میری موت کی افواہوں پر لوگ مجھے ہی کال کرتے ہیں، بہت شرمندگی ہوتی ہے، اسما عباس
?️ 3 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ سوشل
دسمبر
شام آئندہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر سکتا ہے: الجزائر
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے کہا کہ اس اجلاس
نومبر
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بھارت میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی گزشتہ روز اپنے بھارت کے دورہ
جنوری
نیتن یاہو کی رسوائی سے بچنے کی مسلسل کوششیں
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات سے
اکتوبر
واٹیکان میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں
دسمبر