پیگاسس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ؛صیہونی میڈیا کا انکشاف

پیگاسس

?️

سچ خبریں:متنازعہ پیگاسس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے صیہونی پولیس کی جانب سے کی جانے والی جاسوسی کی سامنے آنے والی فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً کوئی بھی اس جاسوس سافٹ ویئر سے محفوظ نہیں رہا۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار کالکالسٹ نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں صیہونی حکومت کی پولیس کے حالیہ سکینڈل کا حوالہ دیا ہے جس میں صہیونی کمپنی NSO سے تعلق رکھنے والے متنازع Pegasusسافٹ ویئر کی اجازت کے بغیر کئی لوگوں کی جاسوسی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، اخبار اب اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ صیہونی پولیس نے پہلی بار ان درجنوں صیہونی شہریوں کی فہرست شائع کی ہے جو پولیس کے ہیکنگ آپریشن کا نشانہ بنے ہیں اور ان کے موبائل فون NSO کے جاسوسی سافٹ ویئر کے ذریعے ہیک کیے گئے ہیں نیز ان کے ذاتی موبائل فونز کو ہیک کیا گیا اور معلومات چوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد کے خلاف تحقیقات شروع ہونے سے قبل ہی اسرائیلی پولیس نے عدالتی اجازت کے بغیر ان کے موبائل فونز کی جاسوسی کی اور کیلکولیٹر کے ذریعے جو فہرست حاصل کی گئی اس میں وزارت ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس نے پیگاسس اسپائی ویئر کو اپنے اہداف بشمول اپوزیشن لیڈروں کے خلاف استعمال کیا اور اس اسپائی ویئر کا استعمال بعض اوقات عدالت کی اجازت کے بغیر بھی ہوتا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

شام میں دہشتگروں کے کیمیائی حملوں کے منصوبے

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:روس کا کہنا ہے شام کے شہر ادلب میں ایک بار

یمن کے خلاف امریکہ کا ردعمل

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کے

افغانستان میں اقوام متحدہ کا دفتر بھی غیر محفوظ، راکٹ حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا

?️ 31 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں افغان حکومت کی کمزوری اور طالبان کی

امریکہ اور چین کے درمیانسرد جنگ کے نتائج

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے

یوکرینی فوج کو افرادی اور دفاعی میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا؛ امریکہ کا اعتراف

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ یوکرینی

اثاثوں اور زمین الاٹمنٹ کیس، نیب کی عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز

?️ 2 نومبر 2022ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں

افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دراندازی

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں کالعدم

آزادی کی حدیں بھی ہم طے کریں گے، ٹویٹر نے سیکڑوں اکاؤنٹ بند کر دیے

?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کمپنی ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے