?️
پیرس نے الجزائر کے فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دینے کے اقدام کو مخاصمانہ قرار دے دیا
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے الجزائر کی جانب سے اپنے ملک میں فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دینے کے اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک کھلا مخاصمانہ قدم اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، فرانس کا کہنا ہے کہ الجزائر میں منظور کیا گیا وہ قانون، جس کے تحت 1830 سے 1962 تک کے فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دیا گیا ہے، نہ صرف واضح طور پر دشمنانہ نوعیت کا حامل ہے بلکہ فرانس اور الجزائر کے درمیان بات چیت کی بحالی اور تاریخی معاملات پر تناؤ کم کرنے کی کوششوں کے بھی منافی ہے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پیرس الجزائر کی اندرونی سیاست پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، تاہم وہ اس طرح کے اقدام پر افسوس کا اظہار ضرور کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے نوآبادیاتی دور کی یادداشتوں اور تاریخی مسائل پر مشترکہ فرانسیسی۔الجزائری مؤرخین کے کمیشن کے ذریعے کیے گئے کام کی جانب بھی اشارہ کیا۔
فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اب بھی الجزائر کے ساتھ سنجیدہ اور مسلسل مکالمے کا خواہاں ہے، تاکہ فرانس اور الجزائر کے عوام کے اہم مفادات، بالخصوص سلامتی اور مہاجرت جیسے معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔
واضح رہے کہ الجزائر کی پارلیمان نے بدھ کے روز متفقہ طور پر ایک غیر معمولی قانون منظور کیا جس میں فرانسیسی استعمار کو ’’ریاستی جرم‘‘ قرار دیا گیا اور پیرس سے باضابطہ معافی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس قانون کی منظوری کے بعد ارکانِ پارلیمان نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
قانون کے مطابق، فرانسیسی استعمار کے دوران کیے گئے جرائم، جن میں ماورائے عدالت قتل، تشدد، جنسی زیادتی، جوہری تجربات اور الجزائر کی دولت کی منظم لوٹ مار شامل ہیں، کسی بھی صورت مدتِ معیاد کے تحت نہیں آئیں گے۔
یہ قانون ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب الجزائر اور فرانس کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ یہ کشیدگی خاص طور پر اس وقت بڑھی جب فرانس نے مغرب کی جانب سے مغربی صحارا کے لیے خودمختاری کے منصوبے کی حمایت کی، جو الجزائر کے اس مؤقف کے خلاف ہے جس میں وہ اس خطے کے عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی ہے۔
اس کے علاوہ، الجزائر میں 130 سالہ فرانسیسی استعمار کے تاریخی اثرات اور ان پر اختلافات بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں بحران کی ایک بڑی وجہ بنے ہوئے ہیں۔پیرس نے الجزائر کے فرانسیسی استعمار کو ’’جرم‘‘ قرار دینے کے اقدام کو مخاصمانہ قرار دے دیا
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے الجزائر کی جانب سے اپنے ملک میں فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دینے کے اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک کھلا مخاصمانہ قدم اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، فرانس کا کہنا ہے کہ الجزائر میں منظور کیا گیا وہ قانون، جس کے تحت 1830 سے 1962 تک کے فرانسیسی استعمار کو جرم قرار دیا گیا ہے، نہ صرف واضح طور پر دشمنانہ نوعیت کا حامل ہے بلکہ فرانس اور الجزائر کے درمیان بات چیت کی بحالی اور تاریخی معاملات پر تناؤ کم کرنے کی کوششوں کے بھی منافی ہے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پیرس الجزائر کی اندرونی سیاست پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، تاہم وہ اس طرح کے اقدام پر افسوس کا اظہار ضرور کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے نوآبادیاتی دور کی یادداشتوں اور تاریخی مسائل پر مشترکہ فرانسیسی۔الجزائری مؤرخین کے کمیشن کے ذریعے کیے گئے کام کی جانب بھی اشارہ کیا۔
فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اب بھی الجزائر کے ساتھ سنجیدہ اور مسلسل مکالمے کا خواہاں ہے، تاکہ فرانس اور الجزائر کے عوام کے اہم مفادات، بالخصوص سلامتی اور مہاجرت جیسے معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔
واضح رہے کہ الجزائر کی پارلیمان نے بدھ کے روز متفقہ طور پر ایک غیر معمولی قانون منظور کیا جس میں فرانسیسی استعمار کو ’’ریاستی جرم‘‘ قرار دیا گیا اور پیرس سے باضابطہ معافی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس قانون کی منظوری کے بعد ارکانِ پارلیمان نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
قانون کے مطابق، فرانسیسی استعمار کے دوران کیے گئے جرائم، جن میں ماورائے عدالت قتل، تشدد، جنسی زیادتی، جوہری تجربات اور الجزائر کی دولت کی منظم لوٹ مار شامل ہیں، کسی بھی صورت مدتِ معیاد کے تحت نہیں آئیں گے۔
یہ قانون ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب الجزائر اور فرانس کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ یہ کشیدگی خاص طور پر اس وقت بڑھی جب فرانس نے مغرب کی جانب سے مغربی صحارا کے لیے خودمختاری کے منصوبے کی حمایت کی، جو الجزائر کے اس مؤقف کے خلاف ہے جس میں وہ اس خطے کے عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی ہے۔
اس کے علاوہ، الجزائر میں 130 سالہ فرانسیسی استعمار کے تاریخی اثرات اور ان پر اختلافات بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں بحران کی ایک بڑی وجہ بنے ہوئے ہیں۔
Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی مقبولیت 33 فیصد تک گر گئی/ ایران پر جارحیت کے خلاف امریکیوں کی مخالفت میں اضافہ
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں: نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے صدر
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، دوران حراست ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
?️ 30 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت
جون
فیٹف کا پاکستان کا دورہ متوقع
?️ 17 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ ایف اے
جولائی
سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے۔ مریم نواز شریف
?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی
ستمبر
پاکستان بار کونسل کے ساتھ جھگڑے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منقسم
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی وکلا تنظیموں میں سے ایک سپریم کورٹ
مئی
فرانس میں صدارتی انتخابات اپریل ۲۰۲۷ میں منعقد ہونے کے امکان
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: فرانس کے صدارتی محل کے ایک ذریعے کے حوالے سے موصولہ
جولائی
بہت جلد نواز شریف کی سیاست بھی گر جائے گی
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام گندے
فروری
ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث مریضوں کےاسپتالوں میں داخلے بڑھے: اسد عمر
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی
ستمبر