?️
سچ خبریں:پیرس میں یوم مزدور کے موقع پر ہونے والے مظاہرے درجنوں دکانوں کو تباہ کرنے، متعدد فائر فائٹرز کے زخمی ہونے اور کم از کم 50 مظاہرین کی گرفتاری کا باعث بنے۔
یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدارتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد اتوار کو دسیوں ہزار مظاہرین پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے اور مزدوروں کا دن منایا لیکن اس واقعے کے نتیجے میں درجنوں دکانیں تباہ ہوئیں، آٹھ فائر فائٹرز زخمی ہوئے اور کم از کم 50 افراد کی گرفتاری نیز پولیس کی طرف سے آنسو گیس کے گولے داغے گئے، رپورٹ کے مطابق ٹریڈ یونینز اور طلبہ تنظیموں نے ایمینوئل میکرون کے خلاف اجرتوں میں اضافے، عوامی خدمات کی حمایت اور زیادہ موافق موسمیاتی پالیسیوں کے مطالبات کے ساتھ مظاہروں کی قیادت کی۔
واضح رہے کہ پیرس میں پولیس اور سیاہ پوش نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ متعدد دکانیں تباہ اور کچھ علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی، کچھ مظاہرین نے بینک کی کھڑکیوں کو توڑ دیا اور میکڈونلڈ کے ریستوراں کے داخلی راستوں پر سرمایہ دارانہ مخالف پیغامات لکھے، پولیس نے کچھ سڑکوں پر آنسو گیس بھی چھوڑی۔
واضح رہے کہ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمن نے عوامی مقامات کو تباہ کرنے اور آگ لگانے والوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناقابل قبول تشدد کیا ہے نیزانہوں نے پولیس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
شاندانہ گلزار کا بانی پی ٹی آئی سے اہم مطالبہ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بانی پی
جولائی
امریکہ کا اصلی چہرہ کیا ہے ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نےکہا کہ
اکتوبر
کیا رفح کے خلاف زمینی حملے سے حماس کا خاتمہ ہو جائے گا؟ برطانیہ کا اعتراف
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے اس بات پر
مئی
بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی، اپوزیشن لیڈر نے اہم مطالبہ کردیا
?️ 4 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2
مئی
اسرائیل شام کے ٹکڑے کرنے کا خواہاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے تجزیہ کار رامی سمینی نے اس
جنوری
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی اور پاکستان کا اہم کردار
?️ 20 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے نہتے اور بے گناہ
مئی
سعودی عرب کے شاہ خالد کے اڈے پر یمن کا میزائل حملہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی میزائل یونٹ نے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب
فروری
مغربی ممالک کی طرح عربوں کا بھی دوغلہ پن
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے خلاف کھیلوں پر پابندی نے عرب دنیا میں بڑے
مارچ