?️
سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی نے متحدہ عرب امارات کی حدود میں یمنی مسلح افواج کے نئے آپریشن کو ایک جائز اور قانونی اقدام قرار دیا۔
یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج کا متحدہ عرب امارات پر حملہ قانونی اور جائز ردعمل کا حصہ تھا اور یہ یمنی عوام کے خلاف متحدہ عرب امارات کے جاری حملوں اور فوجی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات پر یہ حملے اس لیے کییے گئے ہیں کیونکہ اس نے پہلے باضابطہ طور پر یمن سے انخلاء کا اعلان کیا تھا ، تاہم بعد میں اس نے نہ صرف اپنی افواج کو واپس نہیں بلایا بلکہ فضائی حملے بھی تیز کر دیے ہیں نیز یمن اور اس کے عوام کے خلاف اپنی سازشوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
شامی نے مزید کہا کہ یہ مبارک آپریشن ان لوگوں کے خلاف ایک جائز کارروائی کا حصہ ہے جو یمنی عوام کو فضائی اور زمینی حملوں سے نشانہ بناتے ہیں نیز یمنی علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ یو اے ای کے لیے اس آپریشن کا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ یمن میں حملے اور قتل و غارت کررہا ہے جبکہ اس ملک کی ہر چیز ہماری دسترس میں ہے نیز اب مساوات بدل چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
شیخ رشید کو اب صرف اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے: ریماخان
?️ 31 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے وزیرداخلہ
جنوری
کیا کردستان ترک کمپنی کے ذریعے اسرائیل کو تیل فروخت کرتا ہے؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کے کردستان علاقے کی پارلیمنٹ کے سابق رکن غالب محمد
جنوری
یوراگوئے کے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں کیوں طلب کیا گیا ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مونٹی ویڈیو یوراگوئے کی حزب اختلاف جماعت ‘ناسیونل پارٹی’ نے
اگست
مقاومتی میزائلوں کے خوف سے صہیونی فوج تیار
?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس کے قریب 1400 فوجیوں کی تعیناتی کے
اپریل
مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی
?️ 22 اکتوبر 2025مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی لبنان
اکتوبر
اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے:صیہونی اخبار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی ماہر نے اسرائیل کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران
نومبر
شاباک کے خلاف استقامت کا کامیاب آپریشن
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعہ کی شام اپنے تحقیقاتی پروگرام
جنوری
عراقی فوجی اڈے حملہ کس نے کیا؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی اتحاد نے کہا ہے کہ عراقی فوجی اڈے پر
اپریل